دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

دودھ کے لئے ہے اور تصویر سے کوئی غرض صحیح نہیں،ہم کہیں گے غرض صحیح کے چاردرجے ہیں،ضرورت،حاجت،منفعت، زینت۔گائے اگرچہ درجہ سوم میں ہے لوگ تصویر کو درجہ چہارم میں رکھتے ہیں توبے غرض یہ بھی نہ ہوئی،معہذا اور اغراض بھی تصویر میں ہوسکتی ہیں مثلًا معرکہ جہاد کی تصویر جس میں اﷲ عزوجل نے مسلمانوں کو کافروں پرغلبہ عطافرمایا ہوکہ اس کے مشاہدہ سے مسلمانوں کی عزت کفار کی ذلت کاسماں نظرآئے گا نعمت الٰہی کی یادہوگی ان بندگان خدا کی طرح دین کے لئے جانفشانی کاشوق پیداہوگا الٰی غیرذٰلك من المصالح(اُن بیان کردہ فوائد کے علاوہ اور بھی بہت سے مصالح ہیں۔ت)حالانکہ ان نیتوں سے بھی اس کارکھنا حرام وناجائزہی ہے توواجب ہوا کہ تصویر میں مایعبد کے وہ معنی لئے جائیں اور ایسامناط تجویزکیاجائے جس سے یہ سب سوالات مرتفع ہوجائیں اور تمام مسائل منع واجازت اس پرمنطبق آئیں فاقول:وباﷲ التوفیق(پھرمیں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے ہی کہتاہوں۔ت)یہاں مناط منع،نہ صورت کی عبادت ہوناہے نہ ذوالصورۃ کی،نہ اس کی نوع نہ جنس قریب کی۔نہ اس کا اس حالت پرہونا کہ ذوالصورۃ اس حال پر ہو تو زندہ رہے ان میں سے کچھ کسی وجہ پر،نہ وہ سوال مرتفع ہوں نہ فروع ملتئم بلکہ مناط تصویر کا معنی وثن میں ہوناہے جیسا کہ محقق نے فتح میں اشارہ فرمایا:

حیث قال کما تقدم لیس لھاحکم الوثن فلاتکرہ فی البیت[1]۔

جیسا کہ پہلے گزرچکا(کہ اس حالت میں)تصویر کے لئے حکمِ صنم نہیں،لہٰذا اس کاگھرمیں ہونا مکروہ نہیں۔(ت)

ولہٰذا صورت حیوانیہ کی تخصیص ہوئی کہ غیرحیوان کی تصویربت نہیں،بت ایك صورت حیوانیہ مضاہات خلق اﷲ میں بنائی جاتی ہے تاکہ ذوالصورۃ کے لئے مرأت ملاحظہ ہو اور شك نہیں کہ ہرحیوانی تصویرمجسم خواہ مسطح کپڑے پرہو یاکاغذ پردستی ہو یا عکسی اس معنی میں داخل ہے توسب معنی بت میں ہیں اور بت اﷲ عزوجل کامبغوض ہے توجوکچھ اس کے معنی میں ہے اس کا بلا اہانت گھرمیں رکھناحرام اور موجب نفرت ملائکہ کرام علیہم الصلٰوۃ والسلام اسی قدر سے بحمداﷲ تعالٰی سب سوال حل ہوگئے تصویر کواکب تصویرحیوانی نہیں کہ معنی بت میں ہو اور تصویر انسان وحیوان اگرچہ مشرکین ان کی عبادت نہ کرتے ہوں معنی بت میں ہے تومبغوض رب العزت ہے،سوال اول


 

 



[1] فتح القدیر کتاب الصلٰوۃ باب مایفسدالصلٰوۃ ومایکرہ فیہا مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ /۳۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن