دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وسلم صلی الی عود ولاعمود ولاشجرۃ الاجعلہ علی حاجبہ الایسر اوالایمن ولایصمدلہ صمدا [1] ثم ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انما نھی عن الصلٰوۃ حین تشرق الشمس وحین تستوی وحین تتدلی للغروب ولم یقیدہ بکونھا قبالۃ المصلی بل اینما کانت و لو وراء ظھرہ ولوفی غیم غلیظ و عللہ بانھا تکون اذ ذاك بین قرنی الشیطٰن لابانھا عبدت من دون الرحمٰن ولعل شدۃ بعدھا و القمر والنجوم تغنی عن السترۃ فلابی داؤد عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا صلی احدکم الی غیر السترۃ فانہ یقطع صلٰوتہ الحمار والخنزیر والیھودی والمجوسی والمرأۃ ویجزئ عنہ اذا مروا بین یدیہ علی قذفۃ بحجر[2] وللطحاوی یکفیک

لکڑی،کسی ستون اور کسی درخت کی طرف نماز پڑھتے ہوئے نہ دیکھا مگر آپ نے انہیں اپنے دائیں یابائیں ابرو کی طرف رکھا اور بالکل ان کی طرف سیدھ نہ فرمائی،اورحضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام نے لوگوں کو اس وقت نمازپڑھنے سے روکا جب سورج چڑھ رہاہو یا دوپہر کے وقت وسط آسمان میں ٹھہرجائے یاغروب کے قریب ہوجائے،اور اس کو اس بات سے مقیدنہ کیاکہ وہ نمازی کے سامنے اور اس کے مقابل ہو بلکہ جہاں بھی ہو اس کے لئے یہی حکم دیا اگرچہ وہ اس کے پس پشت ہو اور گہرے بادل میں چھپاہواہو،اور اس کی تعلیل یہ بیان فرمائی کہ اوقات مذکورہ میں سورج شیطان کے دوسینگوں کے درمیان ہوتاہے نہ یہ کہ اس وقت خدائے رحمان کے علاوہ اس کی پرستش کی جاتی ہے شاید اس کی وجہ زیادہ دور ہونا ہے، چاند اور ستارے نمازی کو سُترہ سے بے نیاز کردیتے ہیں (مطلب یہ کہ ان کے آگے کسی آڑ کی ضرورت نہیں)چنانچہ ابوداؤد میں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی ذات گرامی سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا:اگرتم میں سے کوئی شخص بغیرسترہ کے نمازپڑھے توگدھا،سور،یہودی،آتش پرست اور عورت اس کی نماز کو قطع کردیتے ہیں،اور جب وہ اس کے آگے سے گزریں تو اس کی طرف سے یہی کافی ہے کہ ایك پتھر پھینکنے

 


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب الصلٰوۃ باب اذاصلی الٰی ساربۃ اونحوھا آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۱۰۰

[2] سنن ابی داؤد کتاب الصلٰوۃ باب مایقطع الصلٰوۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۱۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن