دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

 

اپنے پاس روکے رکھتاہے چنانچہ ہمارے ایك جلیل القدرامام فقیہ قاضی خاں نے اپنے فتاوٰی میں ارشادفرمایا کہ اگرکوئی شخص گانے بجانے اورلہو میں سے کسی چیز کو اپنے پاس روکے رکھے مکروہ ہے اور وہ اسی طرح کرنے سے گنہگار ہوگا اگرچہ انہیں اپنے استعمال میں نہ لائے،کیونکہ اس قسم کے آلات واسباب کو روکے رکھنا عادتًا کھیل تماشے کے لئے ہی ہوتاہے۔(ت)

(۷)چاند،سورج،ستاروں اوردرختوں کی تصویریں نمازمیں سامنے ہوں توحرج نہیں کہ مشرکین نے اگرچہ ان اشیاء کوپوجا مگران تصویروں کی عبادت نہیں کرتے،سومنات اگرچہ معبدقمرتھا،سوم بمعنی قمرہے اورناتھ بمعنی مالک،مگر اس میں بت تھا جسے صورت روحانیت قمرقراردیاتھا نہ شکل ہلالی یاقمری یابدری کی تصویر،ردالمحتارمیں درایہ شرح ہدایہ سے ہے:

فان قیل عبدالشمس والقمر والکواکب والشجرۃ الخضراء قلنا عبد عینہ لاتمثالہ[1] اھ اقول:وبہ ظھر بطلان مابحث القاری فی المرقاۃ اذ قال ماعبد من دون اﷲ ولو کان من الجمادات کالشمس والقمر ینبغی ان یحرم تصویرہ [2] اھ وھو کماتری بحث غریب ساقط لادلیل علیہ ولااثر لہ فی کلام الائمہ بل مخالف لاطلاقات جمیع کتب المذھب متونا وشروحا وفتاوی واﷲ الموفق ھذا،ثم قال العلامۃ الکاکی فعلی ھذا ینبغی ان یکرہ

 اگریہ کہاجائے سورج،چاند،ستارے اور سرسبزدرختوں کی عبادت کی جاتی ہے(توپھر ان کی تصویروں کاکیاحکم ہے)ہم اس کے جواب میں عرض کرتے ہیں کہ اشیاء مذکورہ کی عین ذات کی عبادت کی جاتی ہے نہ کہ ان کی تصویروں کی اھ اقول:(میں کہتاہوں)اس سے اس قول کا باطل ہوناواضح ہو گیا کہ ملاعلی قاری نے مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں جس سے بحث کی،چنانچہ موصوف نے فرمایا کہ اﷲ تعالٰی کے سوا جس کی عبادت کی جائے اگرچہ وہ بے جان چیزوں میں سے ہو جیسے سورج اورچاند وغیرہ،تومناسب یہ ہے کہ اس کی تصویرحرام قراردی جائے اھ یہ جوکچھ فرمایاجیسا کہ آپ دیکھتے ہیں ایك بحث غریب ہے جودرجہ اعتبار سے ساقط ہے کیونکہ اس امر پرکوئی دلیل نہیں،اورنیزائمہ کرام کے کلام میں اس کی کوئی نشانی موجودنہیں بلکہ وہ ایك مخالف کلام ہے،ان تمام اطلاقات کے لئے جو مذہبی کتابوں میں متون،

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ باب مایفسدالصلٰوۃ ومایکرہ فیہا داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۴۳۶

[2] مرقات المفاتیح شرح المشکوٰۃ المصابیح کتاب اللباس باب التصاویر الفصل الاول ۸ /۲۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن