دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اقول:(میں کہتاہوں)یہ وہی فرق نفیس ہے کہ صدرکلام میں فقیرنے گزارش کیا،

ولفظ البحر اما المصحف فلان فی تقدیمہ تعظیمہ وتعظیمہ عبادۃ والاستخفاف بہ کفرفانضمت ھذہ العبادۃ الی عبادۃ اخری فلاکراھۃ[1] اھ فاحفظہ فانہ ینفعک۔

بحرالرائق کے الفاظ یہ ہیں رہا مصحف تو اس کی تقدیم میں اس کی تعظیم ہے اور اس کی تعظیم بلاشبہ عبادت ہے اور اس کا استخفاف کفرہے۔پھر یہ عبادت ایك دوسری سے پیوستہ ہوگئی لہٰذا بالکل کراہت نہ رہی اھ پھراس کو یادرکھئے بلاشبہہ یہ آپ کو فائدہ دے گا۔(ت)

(۶)تصویر صغیرپرقیاس فرماکر مستورسے بھی نفی کراہت کی،کہ ظاہر نہ ہونے میں اس کے مثل ہے جیسے جیب یابٹوے میں روپیہ یابعض ترکی ٹوپیوں میں کہ نصارٰی کی بنائی ہوتی ہیں اندر کی جانب تصویرہوتی ہے ان صورتوں میں نمازمکروہ نہیں مگر نا جائزتصویریں حفاظت سے رکھ چھوڑنا خود ہی منع ہے اگرچہ صندوق میں بند رکھے اور نہ کھولے اگرچہ وہاں نمازمکروہ نہ ہوگی۔ محیط وخلاصہ وحلیہ وبحرمیں ہے:

رجل فی یدہ تصاویر وھویؤم الناس لاتکرہ امامتہ لانھا مستور بالثیاب فصار کصورۃ فی نقش خاتم و ھو غیر مستبین[2] اھ ولفظ الخلاصۃ اذا کانت فی یدہ (وفی نسخۃ علی یدیہ)وھو یصلی لاباس بہ لانہ مستور بثیابہ وکذا لوکانت علی خاتمہ[3] اھ عزافی

کسی شخص کے بازو میں تصویریں ہیں اور لوگوں کی امامت کراتاہے تو اس کی امامت مکروہ نہ ہوگی اس لئے کہ یہ تصویریں کپڑوں سے چھپی ہوئی ہیں اور اس کی مثال ایسی ہے جیسے انگوٹھی کے نقش میں تصویر ہوجبکہ وہ واضح نہ ہو اھ خلاصہ کے الفاظ یہ ہیں:اگرکسی کے بازو میں،اورایك نسخہ میں ہے اس کے دونوں بازوؤں میں تصویر ہو اور وہ اس حالت میں نمازپڑھے تو کچھ حرج نہیں کیونکہ وہ کپڑوں سے ڈھانپی ہوئی ہیں۔اور اسی طرح اگر انگوٹھی پرتصویرہو اھ 

 


 

 



[1] بحرالرائق کتاب الصلٰوۃ باب مایفسدالصلٰوۃ ومایکرہ فیہا ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۳۱

[2] بحرالرائق بحوالہ المحیط کتاب الصلٰوۃ باب مایفسدالصلٰوۃ ومایکرہ فیہا ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۲۷

[3] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الصلٰوۃ الجنس فیمایکرہ فی الصلٰوۃ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۱ /۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن