دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

فتح القدیرمیں ہے:

فلیس لہا حکم الوثن فلاتکرہ فی البیت[1]۔

لہٰذا ایسی تصویر کے لئے حکم صنم نہیں لہٰذا اس کاگھر میں رکھنا مکروہ نہیں۔(ت)

اور اس بارے میں امیرالمومنین فاروق اعظم وحضرت عبداﷲ بن مسعود وحذیفہ بن الیمان ونعمٰن بن مقرن وعبداﷲ بن عباس وابوہریرہ وابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہم صحابہ اور سیدنا دانیال علیہ الصلٰوۃ والسلام سے آثارمروی ومذکورہیں کما بیّنھا فی الحلیۃ(جیسا کہ انہیں حلیہ میں بیان فرمایا۔ت)

(۲)سربریدہ یاچہرہ محوکردہ کہ اس کی بھی عبادت نہیں ہوتی،اور بھنویں اورآنکھیں مٹادینا کافی نہیں،نہ چاروں ہاتھ پاؤں کاٹ دینا نفی کراہت کرے۔تبیین وبحرمیں ہے:

مقطوعۃ الراس لاتکرہ لانھا لاتعبد بدون الراس عادۃ ولااعتبار بازالۃ الحاجبین اوالعینین لانھا تعبد بدونھما[2]۔

سربریدہ تصویررکھنا مکروہ نہیں اس لئے کہ بغیرسر عادتًا اس کی عبادت نہیں کی جاتی لیکن دونوں ابرواوردونوں آنکھیں مٹادینے کاکچھ اعتبارنہیں،اس لئے کہ ان کے بغیر بھی اس کی عبادت کی جاتی ہے۔(ت)

ہدایہ میں فرمایا:

ممحو الراس لیس بتمثال لانہ لایعبد بدون الراسؤ[3]

اگرسرمحوکردیاجائے یعنی مٹادیاجائے تووہ تصویر اورمورتی نہ رہے گی کیونکہ بغیرسراس کی عبادت نہیں کی جاتی(ت)

عنایہ میں ہے:

انہ لایعبد بلاراس فکان کالجمادات[4]۔

اگرسرنہ ہوتو اس کی عبادت نہ ہوگی کیونکہ وہ محض بے جان چیزوں کی طرح ہے۔(ت)

 


 

 



[1] فتح القدیر کتاب الصلٰوۃ باب مایفسدالصلٰوۃومایکرہ فیہا مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱/ ۳۶۳

[2] تبیین الحقائق کتاب الصلٰوۃ ۱ /۶۶ و بحرالرائق کتاب الصلٰوۃ باب مایفسدالصلٰوۃ ۱ /۲۸

[3] الہدایہ کتاب الصلٰوۃ باب مایفسد الصلٰوۃ الخ المکتبۃ العربیہ کراچی ۱ /۱۲۲

[4] العنایۃ شرح الہدایۃ علی ہامش فتح القدیر باب مایفسدالصلٰوۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ /۳۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن