30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تحقیقہ والتصریح بہ عن الامام فخرالاسلام(جیسا کہ اس کی تحقیق پہلے ہوچکی،اور امام فخرالاسلام کے حوالے سے اس کی تصریح آگئی۔ت)،دوسرا تشبّہ خاص کہ اس کے علاوہ نفس نماز میں مصلی کے کسی فعل یاہیأت سے ظاہرہومثلًا تصویر کو سامنے رکھ کر اس کی طرف افعال نمازبجالانا یہ اشد واخبث ہے یہ ضرور نفس تعظیم سے اخص ہے،
|
وعلیہ یصدق قول الشامی ان التعظیم [1] اعم وقول الحلیۃ ان لیس مدار بل یوجب زیادۃ[2]۔ |
اور اس پرعلامہ شامی کایہ ارشاد کہ تعظیم زیادہ عام ہے بلاشبہہ صادق آتاہے،اور مصنف الحلیہ کایہ کہنا کہ یہ ''مدار'' نہیں بلکہ موجب زیادت ہے۔(ت) |
جہاں یہ نمازمیں کراہت تحریم ہوگی ورنہ مکان میں اس کابروجہ تعظیم رکھنا توقطعًا ممنوع وگناہ ہے،
|
فی الحلیۃ والبحر وردالمحتار ھذہ الکراھۃ کراھۃ تحریم[3] زاد فی البحر ینبغی ان یکون حراما لا مکروھا ان ثبت الاجماع اوقطعیۃ الدلیل لتواترہ[4]۔ |
حلیہ،بحررائق اورفتاوٰی شامی میں ہے یہ کراہۃ کراہۃ تحریمی ہے۔اور بحررائق میں یہ اضافہ فرمایا:مناسب ہے کہ یہ بجائے مکروہ ہونے کے حرام ہو،اگراجماع اوردلیل کاقطعی ہوناثابت ہوجائے اس کے تواتر کی وجہ سے۔(ت) |
اور اس کے سبب نمازمیں کراہت تنزیہی آجائے گی۔عنایہ میں ہے:
|
لان تنزیہ مکان الصلٰوۃ عما یمنع دخول الملٰئکۃ مستحب[5]۔ |
اس لئے کہ جائے نمازکواپنی چیزسے بچانا جوفرشتوں کے داخل ہونے سے مانع ہومستحب ہے(ت) |
حاشیۃ علامہ سعدی افندی میں ہے:
[1] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۴۳۶
[2] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی
[3] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۴۳۵
[4] بحرالرائق کتاب الصلٰوۃ باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۲۷
[5] العنایۃ شرح الہدایۃ علی ہامش فتح القدیر کتاب الصلٰوۃ باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ /۳۶۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع