30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ غایت توہین ہے تو وجہ وہی ہے کہ تعظیم مطلقًا مکروہ ہے اگرچہ اس کے ساتھ توہین بھی ہوجیسے معظمان دینی کی توہین مطلقًا حرام ہے اگرچہ اس کے ساتھ ہزارتعظیمیں بھی ہوں۔ہدایہ میں ہے:
|
اطلق الکراھۃ فی الاصل لان المصلی معظم[1]۔ |
امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ نے کتاب الاصل میں کراہۃ کومطلق رکھا اس لئے کہ جانماز ایك قابل تعظیم چیزہے۔(ت) |
عنایہ میں ہے:
|
معناہ ان البساط الذی اُعِد للصلٰوۃ معظم من بین سائرالبسط فاذا کان فیہ صورۃ کان نوع تعظیم لھا ونحن امرنا باھانتھا فلاینبغی ان تکون فی المصلی مطلقا سجد علیھا اولم یسجد[2]۔ |
اس کامعنی ہے کہ جوفرش(اورقالین وغیرہ)نماز کے لئے تیارکئے گئے وہ دوسرے تمام فرشوں سے اعلی،عمدہ اوربڑے ہیں اور قابل تعظیم ہیں،پھرجب ان پرکوئی تصویر ہوتو اس کی ایك گونہ تعظیم ہوگی حالانکہ ہمیں اس کی توہین وتذلیل کرنے کاحکم دیاگیاہے لہٰذا علی الاطلاق موزوں اورمناسب نہیں کہ تصویر کسی جانمازمیں موجودہو خواہ کوئی اس پرسجدہ کرے یاسجدہ نہ کرے۔(ت) |
اسی طرح تبیین وغیرہ میں ہے:
|
فانتفی ماوجہ بہ العلامۃ الشامی عدم التعظیم فیما اذاکانت خلفہ علی ستراوحائط،واستقر عرش التحقیق علی التلازم والعلل الثلاث وﷲ الحمد۔ |
لہٰذا وہ کلام زائل اورمنتفی ہوگیا کہ جس سے علامہ شامی نے عدم تعظیم کی توجیہ فرمائی تھی۔اگرکوئی تصویرکسی پردے یا دیوار پرنمازی کے پس پشت ہو(توکراہۃ نہ ہوگی)لہٰذا عرش تحقیق تینوں علتوں اور تلازم پرقرارپذیرہوگیا،اوراﷲ تعالٰی کے لئے ہی بہرنوع تعریف وتوصیف ہے(ت) |
ثم اقول:وباﷲ التوفیق(پھرمیں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے کہتاہوں۔ت)تشبّہ دوقسم ہے:ایك عام کہ مطلقًا تصویر ممنوع کوبروجہ تعظیم رکھنے سے حاصل ہوتاہے کما تقدم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع