دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وفیھاصورۃ[1] اھ ۔وماکان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لیترك فی البیت شیئا یمنع دخول جبریل علیہ الصلٰوۃ والتسلیم بل فی حدیثھا رضی اﷲ تعالٰی عنھا عند الطحاوی قالت اشتریت نمرقۃ فیھا تصاویر فلمادخل علیّ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فراٰھا تغیر ثم قال یاعائشۃ ماھٰذہ فقلت نمرقۃ اشتریتھا لك تقعد علیھا قال انا لاندخل بیتا فیہ تصاویر[2]،فالحق ان الامتناع مختص بغیر المھانۃ،واﷲ تعالٰی اعلم۔

نے اسے پھاڑدالا،مائی صاحبہ نے فرمایا:پھرمیں نے اس کے دو چھوٹے تکیے بناڈالے،وہ گھر میں رکھے ہوتے،اور ہم اہل خانہ ان پربیٹھتے(یعنی ان سے ٹیك لگاکربیٹھتے)امام احمد نے اس پراتنا اضافہ کیا،بلاشبہہ میں نے حضورپاك کودیکھا کہ آپ ان دونوں میں سے ایك پرٹیك لگاکر تشریف فرماہوتے جبکہ اس پر تصویرتھی اھ،حضوراقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی ہرگزیہ شان نہیں کہ گھرمیں کوئی ایسی چیزچھوڑدیتے جو حضرت جبریل علیہ الصلوٰۃ والسلام کوگھرمیں داخل ہونے سے روك رکھتی،بلکہ امام طحاوی کے نزدیك مائی صاحبہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی روایت کچھ اس طرح ہے،فرمایا:میں نے ایك تکیہ خریدا جس میں نقشی تصویریں تھیں پھرجب حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اور اسے دیکھا توچہرہ اقدس کارنگ تبدیل ہوگیا اورارشاد فرمایا:(اے عائشہ!)یہ کیاہے؟ میں عرض کی ایك چھوٹا ساتکیہ ہے جومیں نے آپ کی خاطر خریداہے،کہ اس سے آپ سہارالگائیں گے،ارشاد فرمایا:ہم ایسے گھرمیں داخل نہیں ہوتے کہ جس میں تصویریں ہوں۔حق یہ ہے امتناع اُن تصویروں سے مختص ہے جوبغیرتذلیل وتوہین باعزت طریقے سے رکھی ہوں۔واﷲ تعالٰی اعلم

توظاہرہواکہ تینوں علتیں متلازم ہیں اور تینوں سے تعلیل صحیح ہے اور ان میں سے ہرایك میں حصربھی کرسکتے ہیں،اورمغز تحقیق یہ ہے کہ اصل علت تعظیم ہے تعظیم ہی سے تشبہ پیداہوتاہے اور تعظیم ہی سے ملائکہ رحمت نہیں آتے،ولہٰذا اہانت کی صورتیں جائزرکھی گئیں کہ فرش


 

 



[1] مسنداحمدبن حنبل عن عائشہ رضی اﷲ عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶/ ۲۴۷

[2] شرح معانی الآثار کتاب الکراہیۃ باب الصورتکون فی الثیاب ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲/ ۴۰۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن