30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اولًا باتباع ہدایہ وغیرہا فرمایا:
|
علۃ کراھۃ الصلٰوۃ بھا التشبہ[1]، |
تصویر کے ساتھ نمازپڑھنے کی کراہت کی علت تشبہ عبادت ہے(ت) |
پھرچندقول کے بعد لکھا:
|
قد ظھر من ھذا ان علۃ الکراھۃ فی المسائل کلھا اما التعظیم او التشبہ علی خلاف مایاتی[2]۔ |
اس سے یہ ظاہر اور واضح ہوا کہ ان تمام مسائل میں کراہت کی علت دوچیزوں میں سے ایك چیزہے۔(۱)تعظیم (۲)یاتشبہ عبادت۔اس کے خلاف ہے جوکچھ آگے آئے گا۔ (ت) |
پھرایك صفحہ کے بعد کلام مذکورحلیہ وبحرتلخیص کرکے فرمایا:
|
اقول:الذی یظھر من کلامھم ان العلۃ اما التعظیم او التشبہ کما قدمناہ والتعظیم اعم کما لوکانت عن یمینہ اویسارہ اوموضع سجود فانہ لاتشبہ فیھا بل فیھا تعظیم،وماکان فیہ تعظیم وتشبہ فھو اشد کراھۃ،وخبر جبریل علیہ الصلٰوۃ والسلام معلول بالتعظیم بدلیل الحدیث الاٰخر وغیرہ فعدم دخول الملٰئکۃ انما ھو حیث کانت الصورۃ معظمۃ وتعلیل کراھۃ الصلٰوۃ |
میں کہتاہوں جوکچھ ان کے(ائمہ کرام کے)کلام سے ظاہر ہوتاہے وہ یہ ہے کہ کراہت کی علت تعظیم یاتشبّہ ہے،جیسا کہ ہم نے اس کو پہلے بیان کردیاہے،او رتعظیم زیادہ عام ہے جیسا کہ اگر تصویر اس کی دائیں یابائیں طرف ہو یا اس کے محل سجدہ میں ہو(توتعظیم پائی جائے گی)کیونکہ ان صورتوں میں تشبہ عبادت نہیں بلکہ ان میں صرف تعظیم ہے،لیکن جس صورت میں تعظیم اورتشبہ دونوں ہوں توپھر اس میں شدید ترکراہت ہوگی،اورحضرت جبریل علیہ السلام کی خبر معلول بالتعظیم ہے اس کی دلیل دوسری حدیث وغیرہ ہے اور فرشتوں کاداخل نہ ہونا وہاں ہے جہاں تصویرتعظیم سے رکھی ہو،او رنماز کے مکروہ ہونے کی تعلیل تعظیم کو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع