دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

کلب ولاصورۃ ولانہ یشبہ عبادتھا فیکرہ[1]۔

گھرمیں داخل نہیں ہوتے کہ جس میں کتایاتصویرہو۔اور اس کی ایك وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں عبادت تصویر کی مشابہت ہے لہٰذا یہ مکروہ ہے۔(ت)

نیزکتب ثلٰثہ میں ہے:

لوکانت الصورۃ علی وسادۃ ملقاۃ او بساط مفروش لایکرہ لانھا تداس و توطأ بخلاف مااذا کانت الوسادۃ منصوبۃ اوکانت علی السترۃ لانہ تعظیم لھا[2] اھ ھذا لفظ الھدایۃ ولفظ الکافی والتبیین اوکانت علی الستر[3] اعنی بدون التاء وھواولی کمالایخفی۔

اگرکوئی تصویر پڑے ہوئے تکیے پرہویابچھے ہوئے بچھونے پر ہوتو مکروہ نہیں اس لئے کہ اس صورت میں اسے پامال کیا جاتاہے اور پاؤں میں رکھاجاتاہے بخلاف اس صورت کے کہ جب تکیہ کھڑاکیاجائے یاپردے پرکوئی تصویر ہو(اس صورت میں کراہت ہوگی)اس لئے کہ تصویر کی تعظیم پائی گئی اھ یہ الفاظ ہدایہ کے ہیں،اورکافی اورتبیین کے یہ الفاظ ہیں یاکسی پردے پرتصویر کے نقوش ہوں۔میری مراد یہ ہے کہ لفظ ستر کے آخر میں حرف تاء نہیں ہوناچاہئے اور یہ زیادہ بہترہے، جیسا کہ مخفی نہیں۔(ت)

محقق نے فتح القدیر میں صرف مکان میں تصویرممنوع بروجہ اکرام رکھے ہونے کی کراہت کو نماز کی طرف ساری بتایا اگرچہ تشبّہ عبادت نہ ہو،

حیث قال لوکانت الصورۃ خلفہ او تحت رجلیہ ففی شرح عتاب لاتکرہ الصلٰوۃ ولکن تکرہ کراھۃ جعل الصورۃ فی البیت للحدیث ان الملٰئکۃ لاتدخل بیتا فیہ کلب اوصورۃ الا

چنانچہ فتح القدیر نے فرمایا اگرتصویرپس پشت ہو یا اس کے دونوں پاؤں کے نیچے پڑی ہو تو شرح عتاب میں فرمایا کہ اس صورت میں نمازمکروہ نہ ہوگی لیکن تصویر کاگھرمیں رکھنا مکروہ ہے اس حدیث کی بناء پر کہ"اس گھرمیں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتایاتصویر ہو"۔مگر

 


 

 



[1] تبیین الحقائق کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ ومایکرہ فیہا المطبعۃ الکبری بولاق مصر ۱/ ۱۶۶

[2] الہدایۃ کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ ومایکرہ فیہا المکتبۃ العربیہ کراچی ۱/ ۱۲۲

[3] تبیین الحقائق کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ ومایکرہ فیہا المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۱/ ۱۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن