دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

بناہوا توڑدیا بہرحال حکایت نہیں ہوتی کمالایخفی فلیتسأل وباﷲ التوفیق(جیسا کہ یہ بات پوشیدہ نہیں،پھرپوچھنا چاہئے،او راﷲ تعالٰی کے فضل ہی سے توفیق حاصل ہوسکتی ہے۔ت)

ثالثًا: بتوفیق اﷲ وجل کے وہ تحقیق بیان کریں جس سے اس مبحث کے تمام علل واحکام واصول وفروع متجلی ہوں۔تصویر ممنوع میں کراہت نمازوحکم ممانعت کی علت مشائخ کرام رحمہم اﷲ تعالٰی نے مشابہت عبادت صنم بتائی،ہدایہ میں صراحۃً اسی میں حصر فرمایا:

حیث قال لاباس بان یصلی وبین یدیہ مصحف معلق اوسیف معلق لانھما لایعبد ان وباعتبارہ تثبت الکراھۃ[1]۔

چنانچہ فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی نمازپڑھے جبکہ اس کے سامنے مصحف شریف یاتلوار لٹکی ہوئی ہو اس لئے کہ ان دونوں کی عبادت نہیں کی جاتی،اور باعتبار عبادت کراہت ثابت ہوتی ہے۔(ت)

فتح القدیرمیں ہے:

قولہ وباعتبارہ تثبت الکراھۃ قدم المعمول لقصد افادۃ الحصر[2]۔

مصنف کایہ کہنا کہ عبادت کی وجہ سے کراہت ثابت ہوتی ہے اس میں معمول کومقدم کیاگیاہے تاکہ حصرکافائدہ حاصل ہو۔(ت)

تبیین الحقائق میں ہے:

لاتعبد اذاکانت صغیرۃ بحیث لاتبدو للناظر و الکراھۃ باعتبار العبادۃ فاذا لم یعبد مثلہا لایکرہ[3]۔

جب تصویر چھوٹی ہو کہ دیکھنے والے کے لئے واضح نہ ہوتو اس کی عبادت نہیں کی جاتی اور کراہت بلحاظ عبادت ہے،پھرجب اس قسم کی تصویر کی عبادت نہ کی گئی توکراہت نہیں۔(ت)

اورمصلی کے کپڑوں پرتصویر ہونے کی ممانعت کوحامل صنم کی مشابہت سے تعلیل فرمایا جیسا کہ ہدایہ وکافی وتبیین میں ہے:


 

 



[1] الہدایۃ کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ ومایکرہ فیہا المکتبۃ العربیہ کراچی ۱/ ۱۲۲

[2] فتح القدیر کتاب الصلوٰۃ فصل ویکرہ للمصلی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱/ ۳۶۱

[3] تبیین الحقائق کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ ومایکرہ فیہا المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۱/ ۱۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن