30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ توکسی حالت میں نہیں ہوتی نہ وہ کسی حال میں جملہ اعضائے مدارحیات کااستیعاب کرتی ہے عکسی میں توظاہرکہ اگرپورے قدکی بھی ہوتوصرف ایك طرف کی سطح بالا کاعکس لائے گی خول میں نصف جسم بھی ہوتا تو عادۃً حیات ناممکن ہوتی نہ کہ صرف نصف سطح اوربت میں بھی اندرونی اعضا مثل دل وجگر وعروق نہیں ہوتے اورڈاکٹری کی ایك تصویرخاص لیجئے جس میں اندرباہر کے رگ پٹھے تك سب دکھائے جاتے ہیں تورگوں میں خون کہاں سے آئے گا غرض تصویر کسی طرح استیعاب مابہ الحیاۃ نہیں ہوسکتی فقط فرق حکایت وفہم ناظرکاہے اگر اس کی حکایت محکی عنہ میں حیات کاپتادے یعنی ناظریہ سمجھے کہ گویا ذوالتصویر زندہ کودیکھ رہاہے تووہ تصویر ذی روح کی ہے اور اگرحکایت حیات نہ کرے ناظر اس کے ملاحظہ سے جانے کہ یہ حی کی صورت نہیں،میت وبے روح کی ہے تو وہ غیرذی روح کی ہے، سنن ابی داؤد جامع ترمذی وسنن نسائی وصحیح ابن حبان وشرح معانی الآثار امام طحاوی ومستدرك حاکم میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:
|
قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اتانی جبریل قال اتیتك البارحۃ فلم یمنعنی ان اکون دخلت الا انہ کان علی الباب تماثیل وکان فی البیت فرام ستر فیہ تماثیل کلب فمربراس التمثال الذی علی باب البیت فیقطع فیصیر کھیأۃ الشجرۃ ومربالستر فلیقطع فلیجعل وسادتین منبوذتین توطان ومرالکلب فلیخرج ففعل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1]۔ |
(حضرت ابوہریرہ نے)فرمایاکہ حضورعلیہ الصلوٰہ والسلام نے فرمایا کہ میری خدمت میں حضرت جبرائیل حاضرہوئے اور فرمایا کہ میں گزشتہ رات آپ کی خدمت میں حاضرہواتھا لیکن مجھے اندرداخل ہونے سے صرف اس چیزنے روکاکہ دروازے پرتصویریں تھیں اور گھر میں بھی باریك پردہ تھا کہ جس پرتصویریں موجود تھیں نیزگھرمیں کتاتھا لہٰذا آپ اس تصویر کے متعلق فرمادیں کہ اس کاسرکاٹ دیاجائے تاکہ وہ درخت کی طرح ہوجائے،اورپردے کے بارے میں فرمادیں کہ اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیاجائے اور دومسندیں بنائی جائیں جوزمین پرڈالی اورپاؤں سے روندی جائیں،اور کتے کے بارے میں فرمادیجئے کہ اسے باہرنکال دیاجائے توحضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے سب کچھ اس طرح کیا۔(ت) |
[1] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی الصور آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۱۷ جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء ان الملائکۃ لاتدخل بیتا الخ امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۰۴،شرح معانی الآثار کتاب الکراہۃ باب الصور تکون فی الثیاب ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲/ ۴۰۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع