30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اسی طرف عبارت ہدایہ ناظر:
|
حیث قال اذا کان التمثال مقطوع الراس فلیس بتمثال[1]۔ |
چنانچہ(صاحبہ ہدایہ نے)فرمایا کہ جب کسی مجسمّے کا سرکاٹ دیاگیاہو توپھر وہ مجسمہ نہ ہوگا۔(ت) |
بلکہ یہ جامع صغیرمیں نص امام کبیرہے:
|
محمد عن یعقوب عن ابی حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھم اذا کان راس الصورۃ مقطوعا فلیس بتمثال[2]۔ |
امام محمدنے امام ابویوسف کے حوالہ سے امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت فرمائی کہ اگرتصویرکاسرکاٹ دیاگیاہے تو پھر وہ بلاشبہہ تمثال(مورتی)نہیں(ت) |
لاجرم امام نسفی نے وافی وکافی میں تصریح فرمائی کہ اگرتصویر کاسرمقطوع نہیں کراہت مدفوع نہیں۔
|
وھذا نصہ لوکان فوق راسہ فی السقف اوبین یدیہ اوبحذائہ صورۃ غیرمقطوع راسھا کرہ[3]۔ |
امام نسفی کی تصریح یہ ہے،اگرتصویر کسی شخص کے سرکے اوپر چھت میں موجود ہو یا اس کے سامنے ہو یا اس کے مقابل ہو لیکن اس کاسرنہ کاٹاگیاہو توکراہت ہوگی(ت) |
ظاہرہے کہ نیم قد یاسینہ تك کی تصویر پربھی صادق ہے کہ اس کاسرمقطوع نہیں توحکم منع مدفوع نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
ثانیًا: قول درمختار ہی لیجئے جس پرمحشیوں نے تقریراورخادمی نے حاشیہ دررمیں تبعیت کی،
|
حیث قال مقطوعۃ الراس والمراد ممحوۃ عضولا تعیش بدونہ کالوجہ[4]۔ |
چنانچہ اس نے کہا تصویر کاسرکاٹ دیاگیاہو،مراد یہ ہے کہ اس کے کسی ایسے اندام کومٹادیاگیا ہو کہ جس کے بغیر زندگی نہیں ہوسکتی جیسے چہرہ۔(ت) |
بیان مسئلہ میں اگرچہ یہ تعمیم فقیرنے کہیں نہ پائی مگرایك مسئلہ کی دلیل میں کلام فتح سے اس کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع