دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وفتاوٰی حاضرہیں سب کی طرف مراجعت کی،بیان حکم میں اس تعمیم میں درمختار کاسلف نہ پایا یہاں تك کہ بحرودررکہ اکثرماخذ کتاب ہیں ان میں بھی اس کانشان نہیں،عامہ کتب مثل ۱بدایہ و۲وقایہ و۳نقایہ و۴کنزو ۵وافی و۶غرر و۷اصلاح و۸منتقی و۹منیہ و۱۰نور الایضاح و۱۱ہدایہ و۱۲شرح وقایہ و۱۳برجندی و۱۴تبیین و۱۵کافی و۱۶درر و۱۷ ایضاح و۱۸مجمع الانہر و۱۹مراقی الفلاح و۲۰فتح القدیرو۲۱عنایہ و ۲۲خانیہ و۲۳خزانۃ المفتین و۲۴ہندیہ حتی کہ خود ۲۵جامع صغیر محررمذہب امام محمدرحمہ اﷲ تعالٰی میں صرف ذکررأس پر اقتصار فرمایا کہ اگر تصویربے سرکی ہویااس کاسر کاٹ دیں توکراہت نہیں،اور۲۶خلاصہ پھر اس کی تبعیت سے ۲۷تنویر الابصار و۲۸حلیہ و ۲۹بحرالرائق و۳۰جامع الرموز و۳۱غنیہ و۳۲صغیری و۳۳شرنبلالی و۳۴عبدالحلیم علی الدرر میں"وجہ"کا اضافہ کیاکہ چہرہ مٹادینا بھی سرکاٹ دینے کی مثل ہے ۳۵ذخیرۃ العقبٰی و۳۶شلبی علی الزیلعی و۳۷حسن عجیمی علی الدرر و۳۸سعدی افندی علی العنایہ و۳۹مسکین علی الکنزکہ ۴۰سیدابوالسعود ازہری نے بھی کہ درمختارسے کثیرالاخذ ہیں زیادت سے اصلًا تعرض نہ کیا اقول:اور ذکر"وجہ"حقیقۃً زیادت نہیں کہ رأس کااطلاق اکثرچہرہ پرآتاہے گردن جداکردینے کو سرکاٹناہی کہتے ہیں تو مقصود خلاصہ اس کاافادہ بھی ہے کہ محوبھی مثل قطع ہے اس کی عبارت یہ ہے:

ان کان مقطوع الراس لاباس بہ ولو محی وجہ الصورۃ فہو کقطع الراس[1]۔

اگرتصویر کاسرکاٹ دیاگیاتو پھر اس کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں،اور تصویر کے چہرے کو مٹادیناسرکاٹنے کی طرح ہے۔(ت)

ثم اقول:(پھرمیں کہتاہوں۔ت)دیگراعضاوجہ وراس کے معنی میں نہیں اگرچہ مدارحیات ہونے میں مماثل ہوں کہ چہرہ ہی تصویر جاندارمیں اصل ہے،ولہٰذا سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اسی کا نام تصویر رکھا اورشك نہیں کہ فقط چہرہ کو تصویرکہتے اوربنانے والے بارہا اسی پراقتصار کرتے ہیں ملوك نصارٰی کہ سکہ میں اپنی تصویر چاہتے ہیں اکثر چہرہ تك رکھتے ہیں اور بیشك عامہ مقاصدتصویرچہرہ سے حاصل ہوتے ہیں وانما الشیئ بمقاصدہ(یہی بات ہے کہ شَے اپنے مقاصد پرمبنی ہوتی ہے۔ ت)امام اجل ابوجعفر طحاوی حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:

قال الصورۃ الراس فکل شیئ لیس لہ راس فلیس بصورۃ[2]۔

فرمایا:تصویر"سر"کانام ہے لہٰذا جس چیزکاسرنہ ہو وہ تصویر نہیں(ت)

 


 

 



[1] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الصلوٰۃ الفصل الثانی الجنس فیمایکرہ فی الصلوٰۃ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۱/ ۵۸

[2] شرح معانی الآثار کتاب الکراھیۃ باب الصورۃ تکون فی الثیاب ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲/ ۴۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن