30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الحلیۃ عن امیرالمؤمنین [1] علی والامام مالك فی المؤطا،والترمذی والطحاوی عن ابی سعید[2] الخدری،واحمد والطحاوی والطبرانی فی الکبیر[3]عن اسامۃ بن زید والطحاوی عن ابی ایوب الانصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہم وقد فصلناھا فی فتاوٰنا۔ |
حلیہ میں امیرالمومنین حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس کو روایت کیاہے۔نیزامام مالك نے"موطا"میں ترمذی اورطحاوی نے"معجم کبیر"میں حضرت اسامہ بن زید سے اس کو روایت فرمایا۔اور اسی طرح طحاوی نے حضرت ابوایوب انصاری کے حوالہ سے اس کو روایت فرمایا،اﷲ تعالٰی ان تمام بزرگوں سے راضی ہو۔اور ہم نے ان سب باتوں کو اپنے فتاوٰی میں تفصیل سے بیان فرمایاہے(ت) |
اور اس میں کسی معظم دینی کی تصویرہونانہ عذرہوسکتاہے نہ اس وبال عظیم سے بچاسکتاہے بلکہ معظم دینی کی تصویر زیادہ موجب وبال ونکال ہے کہ اس کی تعظیم کی جائے گی اور تصویر ذی روح کی تعظیم خاصی بت پرستی کی صورت اورگویا ملت اسلامی سے صریح مخالفت ہے۔ابھی حدیث سن چکے کہ وہ اولیاء ہی کی تصویریں رکھتے تھے جس پر ان کوبدترین خلق اﷲ فرمایا۔انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام سے بڑھ کر کون معظم دین ہوگا اورنبی بھی کون حضرت شیخ الانبیاء خلیل کبریا سیدناابراہیم علٰی ابنہ الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم کہ ہمارے حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد تمام جہان سے افضل واعلٰی ہیں ان کی اور حضرت سیدنا اسمٰعیل ذبیح اﷲ وحضرت بتول مریم علیہم الصلوٰۃ کی تصویریں دیوارکعبہ پرکفارنے منقش کی تھیں،جب مکہ معظمہ فتح ہوا حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو پہلے بھیج کروہ سب محو کرا دیں،جب کعبہ معظمہ میں تشریف فرماہوئے بعض کے نشان کچھ باقی پائے پانی منگاکر بنفس نفیس انہیں دھویا اوربنانے والوں کو قاتل اﷲ فرمایا اﷲ انہیں قتل کرے،
|
ھذا معنی ماروی البخاری[4] فی صحیحہ والامام |
جوکچھ امام بخاری نے اپنی صحیح میں روایت فرمایا |
[1] سنن ابی داؤد ۲/ ۲۱۶ و سنن النسائی ۲/ ۳۰۰ و شرح معانی الآثار ۲/ ۴۰۰
[2] جامع الترمذی ۲/ ۱۰۴ و مؤطا امام مالك ماجاء فی الصور والتماثیل ص۷۲۶
[3] مسند احمدبن حنبل ۵/ ۲۰۳ و المعجم الکبیر حدیث ۳۸۷ ۱/ ۱۶۲ و شرح معانی الآثار ۲/ ۴۰۰
[4] شرح معانی الآثار کتاب الکراھیۃ باب الصور تکون فی الثیاب ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲/ ۴۰۰،صحیح البخاری کتاب المناسك ۱/ ۲۱۸ و کتاب الانبیاء ۱/ ۴۷۳ قدیمی کتب خانہ کراچی،سنن ابی داؤد کتاب المناسك ۱/ ۲۷۷ و مسنداحمدبن حنبل عن ابن عباس ۱/ ۳۳۵ و ۳۶۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع