دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

ابلیس جزعھم علیہ تشبہ فی صورۃ انسان ثم قال اری جزعکم علی ھذا فھل لکم ان اصورلکم مثلہ فیکون فی نادیکم فتذکرونہ بہ قالوا نعم فصورلھم مثلہ فوضعوہ فی نادیھم وجعلوا یذکرونہ فلما رأی ما لھم من ذکرہ قال ھل لکم ان اجعل لکم فی منزل کل رجل منکم تمثالامثلہ فیکون فی بیتہ فتذکرونہ قالوا نعم فصورلکل اھل بیت تمثالامثلہ فاقبلوا فجعلوا یذکرونہ بہ قال وادرك ابنائھم فجعلوا یرون مایصنعون بہ وتناسلوا ودرس امر ذکرھم ایاہ حتی اتخذوہ اٰلھا یعبدونہ من دون اﷲ قال وکان اول ماعبد غیراﷲ فی الارض ود الصنم الذی سموہ بود[1]۔

بیقرار ہوئے(اور صبرنہ کرسکے)جب شیطان نے اس کی جدائی میں لوگوں کوبیتاب پایا تو وہ انسانی صورت میں اُن کے پاس آیا او رکہنے لگا میں اس شخص کے مرنے پرتمہاری بیقراری دیکھ رہاہوں کیا مناسب سمجھتے ہو کہ میں بالکل اس جیسی تمہارے لئے اس کی تصویر بنادوں،پھروہ تمہاری مجلس میں رہے پھر اس کی تصویردیکھ کرتم اسے یادکرو۔لوگوں نے کہا ہاں یہ تو اچھی تجویز ہے۔پھرشیطان نے لوگوں کے لئے بالکل اسی جیسی اس کی تصویربنادی اور لوگوں نے اسے اپنی مجالس میں سجارکھا اور اس کی یادکرنے لگے۔ پھرجب شیطان نے دیکھا کہ اس کے ذکر سے لوگوں کی جوحالت ہوتی ہے۔پھرشیطان کہنے لگا کیاتم یہ مناسب کہتے ہوکہ میں تم میں سے ہرشخص کے لئے اس کے گھرمیں اس کے بزرگ کاعکس تیارکرکے سجادوں تاکہ وہ اس کے گھرمیں موجود ہو،اور تم سب لوگ(انفرادی اوراجتماعی طورپر)اس کاتذکرہ کرتے رہو۔لوگ کہنے لگے ہاں یہ بالکل ٹھیك ہے۔پھر اس نے سب گھروالو ں کے لئے بالکل اسی جیسااس کاایك ایك فوٹوتیارکردیا پھرلوگ اس کی طرف متوجہ ہوگئے اور اس کافوٹو دیکھ کر اُسے یادکرتے رہے۔ راوی نے کہا اور ان کی اولاد نے یہ دَور پالیا،پھر وہ دیکھتے رہے کہ جو کچھ ان کے بڑے کرتے رہے،اور پھر نسل آگے بڑھی (اور پھیلی)  جب اس کے ذکر کاسلسلہ کچھ پرانا ہوگیا یہاں تك کہ جہالت سے پچھلے اورآنے والی نسلوں نے اسے خدابنالیا کہ اﷲ تعالٰی کوچھوڑکر اس کی عبادت کرنے لگے۔(راوی نے کہا)سب سے پہلے زمین پر اﷲ تعالٰی کے علاوہ جس کی عبادت کی گئی وہ یہی بت ہے کہ جس کانام لوگوں نے وَد رکھاہے۔(ت)

 


 

 



[1] الدرالمنثور بحوالہ عبدبن حمید تحت آیۃ ۷۱/ ۲۳ دارحیاء التراث العربی بیروت ۸/ ۷۴۔۲۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن