دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

کمالایخفی(جیساکہ پوشیدہ نہیں۔ت)واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۸:مرسلہ سیدعبدالرشید صاحب جواہرکن ازبمبئی نیاقاضی محلہ چاندبلڈنگ ۴۰ پوسٹ ۹ ۱۶جمادی الاولٰی ۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلہ میں کہ فوٹو نصف شکل کابنوانا اورخود بنانا کس حد تك جائزہے اور تمام قد کا سراپاعکس کیوں ناجائزہے؟ حدیث وآیات سے جواب مرحمت فرمائیں،دونوں صورتوں کانصف قد اور قدتمام کن کن شرعی دلائل سے جائزاورناجائزقراردیاجاتاہے؟

الجواب:

فوٹو ہویادستی تصویرپوری ہویانیم قد،بنانا،بنوانا سب حرام ہے نیز اس کاعزت سے رکھناحرام اگرچہ نصف قد کی ہوکہ تصویر فقط چہرہ کانام ہے،نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اشد الناس عذابا یوم القیامۃ من قتل نبیا اوقتلہ نبی والمصورون[1]۔

قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس پرہے جس نے کسی نبی کو شہید کیا یا اسے نبی نے قتل فرمایااورتصویروالوں پر۔

اورفرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

ان الملٰئکۃ لاتدخل بیتا فیہ کلب ولاصورۃ[2]۔

رحمت کے فرشتے اس گھرمیں نہیں جاتے جس میں کتا یا تصویرہو۔

امام اجل ابوجعفرطحاوی سیدناابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت فرماتے ہیں:

الصورۃ ھو الرأس[3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

فقط چہرہ تصویرہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۴۹:            مرسلہ محمدتقی مقام بکسرمتصل اسٹیشن ریلوے بتوسط حاجی رحیم بخش             ۳۰ربیع الاول ۱۳۳۵ھ

تصویرکھینچنا جائزہے یانہیں؟


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۱۰۴۹۷ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۰/ ۲۶۰،کنزالعمال حدیث ۹۳۶۶ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۳۵

[2] سنن ابن ماجہ کتاب اللباس باب الصور فی البیت ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۲۶۸

[3] شرح معانی الآثار کتاب الکراہیۃ باب التصاویرفی الثوب ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲/ ۳۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن