دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

الجواب:

کسی جاندار کی تصویر جس میں اس کاچہرہ موجود ہو اور اتنی بڑی ہوکہ زمین پررکھ کرکھڑے سے دیکھیں تو اعضا کی تفصیل ظاہرہو، اس طرح کی تصویر جس کپڑے پرہو اس کاپہننا،پہنانا یابیچنا،خیرات کرنا سب ناجائزہے،اور اسے پہن کرنمازمکروہ تحریمی ہے جس کادوبارہ پڑھنا واجب ہے۔ایسے کپڑے پرسے تصویرمٹادی جائے یا اس کاسریاچہرہ بالکل محوکردیاجائے۔اس کے بعد اس کا پہننا،پہنانا،بیچنا،خیرات کرنا،اس سے نماز،سب جائزہوجائے گا۔اگر وہ ایسے پکے رنگ کی ہوکہ مٹ نہ سکے دھل نہ سکے توایسے ہی پکے رنگ کی سیاہی اس کے سریاچہرے پراس طرح لگادی جائے کہ تصویر کااُتنا عضومحوہوجائے صرف یہ نہ ہوکہ اتنے عضو کا رنگ سیاہ معلوم ہوکہ یہ محوومنافی صورت نہ ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۷:           مرسلہ محمدصدیق بیگ صاحب مرادآباد ازبریلی

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آج کل دنیامیں عام رواج مصوری کایہ ہے کہ بغیرقلم وروشنائی کے اور بغیر ہاتھ لگائے اس طرح پرتصویر بناتے ہیـں کہ ایك بکس سامان مصوری کاہوتاہے جس کو انگریزی میں کیمرہ میں لگاکر جس شیئ کی تصویرلینامقصود ہواس کوسامنے رکھتے ہیں شیشہ کے اثرسے کشش کے ساتھ تصویر معمولی شیشہ پرجو آتشی شیشہ یعنی لَینس کے پاس لگاہوتا ہے آجاتی ہے۔اس کو انگریزی مصالحہ میں ڈال کر کاغذ پرلکھ کر خشك کرتے ہیں اس طرح سے تصویربن جاتی ہے۔ شرع شریف میں اس کی بابت کیاحکم ہے یعنی ایسی تصویر کھینچنے والے،کھنچوانے والے،رکھنے والے،فروخت کرنے والے، خریدنے والے کس حد تك گنہگار ہوسکتے ہیں اور جس مکان میں تصویریں ہوں وہاں نماز جائزہے یانہیں؟ یاشرع کے موافق اس میں کوئی گناہ نہیں ہے؟ جواب باصواب سے مطلع فرمائیں۔

الجواب:

شرع نے تصویر حرام فرمائی اور کسی طریقہ ساخت کے ساتھ حکم کومقید نہ فرمایا،نہ کسی خصوصیت طریقہ کو اس میں دخل،نہ فوٹو بے اس کے عزم وفعل وحرکات کے خودبخود بن سکے،دستی وعکسی میں صرف تخفیف عمل کا فرق ہے جیسے پیادہ اور ریل۔ جہاں جاناشرعًا حرام ہے پیادہ وریل دونوں یکساں ہیں۔وہ نہیں کہہ سکتا کہ اس میں مجھے پاؤں کو حرکت دینی نہ پڑی نہ منزل منزل ٹھہرتاگیا،بالجملہ تصویر عکس ودستی کے بنانے،رکھنے سب باتوں کے احکام قطعًا ایك ہیں اور فرق کی کوئی وجہ نہیں،عرف ہی کودیکھے،کیاجوتصویربنانی عرفًا توہین وبے حیائی اور قانونی جرم ہے وہ عکسی بناسکتاہے اور وہی عذر کرسکتاہے کہ بے قلم و روشنائی اور بے ہاتھ لگائے بنانی،ہرگزنہیں،توظاہرہوا کہ عکسی ہونے سے تصویر کے مقاصد میں کچھ فرق نہیں آتا بلکہ بسااوقات کچھ زیادت ہی ہوجاتی ہے اور شیئ اپنے مقاصد ہی کے لحاظ سے ممنوع یامشروع ہوتی ہے،


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن