30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
جامع الفصولین،الاولی للمسلمین ان لایوافقواھم علی مثل ھذہ الاحوال لاظھار الفرح والسرور[1]اھ ذکرہ فی حق دعوۃ اتخذھا مجوسی لحلق راس ولدہ، قلت ولیس ذٰلك شیئا من رسوم مذھبھم الباطل فماکان کذٰلك کان اولی بالاجتناب واجدرو الامر واضح لاینکر۔ |
جامع الفصولین کے حوالے سے منقول ہے کہ مسلمانوں کے لئے بہتریہ ہے کہ وہ ان حالات میں خوشی اور سرور کا اظہارکرتے ہوئے غیرمسلموں کی موافقت ہرگزنہ کریں اھ، اس کو اس دعوت کے حق میں ذکرفرمایا جو کسی مجوسی نے اپنے بچہ کے سرمنڈوانے کے موقع پر کی ہو۔میں کہتاہوں کہ ان کے باطل مذہب کی رسومات میں سے کوئی چیزنہ ہو، پھربھی جو اس طرح کاکام ہو اس سے بھی بچنازیادہ بہتر اور زیادہ مناسب ہے اور معاملہ واضح ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔(ت) |
یوہیں ان ایام کے قبل یا بعد حلال جانور کی تصویر اگر خود نہ خریدی بلکہ دوسرے نے دی تو اس کے کھانے میں بھی مضائقہ نہیں،
|
فان البأس فی اتخاذہ واشترائہ فاذا عدمالم یبق الا اعدامہ وھو مطلوب لامھروب کما لایخفی واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
کیونکہ حرج تصویر بنانے اور خریدنے میں ہے۔جب یہ دونوں کام نہ ہوں تو صرف اعدام یعنی نہ ہونا باقی رہے گا اور وہی مطلوب ہے نہ کہ مہروب یعنی اس سے بھاگاجائے۔جیسا کہ پوشیدہ نہیں۔اور اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے اور اس بڑی بزرگی والے کا علم زیادہ کامل اور پختہ ہے۔(ت) |
مسئلہ ۲۴۵: ازملاحسن پیشاوری ۲ذی الحجہ ۱۳۱۱ھ
|
چہ می فرمایند علمائے دین ومفتیان شرع متین اندریں مسئلہ کہ ازجناب سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم امتناع تصاویر مطلقہ بہ ثوت رسیدہ است یامقید یعنی کامل یاناقص کہ عکسی ودستی مشہور ست |
علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کیافرماتے ہیں کہ جناب سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے تصویروں کا مطلق ممنوع ہونا ثابت ہے یانہیں؟ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع