دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

گواہی مردودہے۔

فی الھندیۃ عن المحیط عن الاقضیۃ اذا کان الرجل یبیع الثیاب المصورۃ اوینسجھا لاتقبل شہادتہ[1]۔

فتاوٰی ہندیہ میں محیط عن الاقضیہ کے حوالے سے منقول ہے کہ جب کوئی شخص تصویروں والے کپڑے بنائے یابیچے تو اس کی گواہی نامقبول ہے۔(ت)

اورحرام جانور کی تصویر میں ایك شنیع وبدنسبت ہے جو کھانے والے کی طرف ہوگی کہ اہل عرف تصویر کواصل ہی کے نام سے یادکرتے ہیں تو مثلًا تصویر کاکتا کسی نے کھایا تو اسے بھی کہاجائے گا کہ فلاں شخص نے کتاکھایا،آدمی کو جیسے بُرے کام سے بچنا ضرورہے یوہیں برے نام سے بھی بچناچاہئے۔غیرجاندار کی تصویربنانی اگرچہ جائزہے مگردینی معظم چیزمثل مسجدجامع وغیرہ کی تصویروں میں انہیں توڑنا اور کھانا خلاف ادب ہوگا اور وہی بری نسبت بھی لازم آئے گی کہ فلاں شخص نے مسجد توڑی مسجد کو کھالیا اور ان سب باتوں سے خالی ہو توکفار کے تہوار وں ان کے بیہودہ رسم میں ایك طرح کی شرکت ہے جس سے شرعًا اجتناب کاحکم،بلکہ اگر معاذاﷲ یہ چیزیں خریدنا کھانا خاص بہ نیت دوالی منانے کے ہوتو حکم نہایت سخت ہے اورنرے کھانے پینے کی نیت سے ہو جب بھی ان ایام میں احتراز چاہئے،ہاں دوالی سے پہلے یاختم کے بعد ایسی چیزوں کی تصویرجوجاندارنہ ہوں نہ ان کے توڑنے یاکھانے سے کوئی مکروہ نسبت لازم آئے بنائیں بیچیں خریدیں کھائیں تو کچھ حرج نہیں۔

فی الدر المختار لواھدی لمسلم ولم یرد تعظیم الیوم بل جری علی عادۃ الناس لایکفر وینبغی ان یفعلہ قبلہ اوبعدہ نفیا للشبھۃ ولو شری فیہ مالم یشترہ قبلہ ان اراد تعظیمہ کفر وان اراد الاکل و الشرب التنعیم لایکفر زیلعی [2] اھ وفی ردالمحتار عن

درمختار میں ہے اگر کسی مسلمان نے تحفہ وہدیہ دیا(اگرکسی مسلمان کو ہدیہ دیاگیا)لیکن ہندوتہوار کی تعظیم کاارادہ نہ کیا بلکہ لوگوں کی عادت کے مطابق ایساہوا تو کافرنہ ہوگا۔لیکن مناسب یہ ہے کہ یہ کام تہوار سے پہلے یابعد میں کرے تاکہ شبہہ نہ ہونے پائے اور اگراس نے ہندو تہوار والے دن کچھ خریدا جو پہلے نہیں خریدا تھا تو اگر اس نے تعظیم کاارادہ کیا تو کافر ہوگیا،اور محض کھانے پینے اور عیش وعشرت کاارادہ کیاتو کافرنہ ہوگا،زیلعی اھ،فتاوٰی شامی میں

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الشہادات الباب الرابع نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۴۶۹

[2] درمختار مسائل شتٰی مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن