دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

(۳)گاناسنناجائزہے یانہیں؟ مزامیر باجے کے ساتھ یاشادی یاسنت(ختنہ)وغیرہ میں جائزہے یانہیں یعنی بچہ کی سنت وغیرہ میں؟

(۴)ایك مولوی پیش امام نے یہ فتوٰی دیاہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کھڑے کھڑے پیشاب کیاتھا اورجائزہے۔

(۵)تعزیہ داری جائزہے یانہیں؟ اورایك مولوی نے ان سب کو جائزکردیاہے۔

الجواب:

(۱)حقہ جائزہے مگردَم لگانا جس سے حواس میں فرق آتاہے حرام ہے،حقہ کاپانی شریعت کے نزدیك پاك ہے اسے ناپاك کہنے والا شرع پرافتراکرتاہے۔

(۲)جاندارکی تصویر بنانا مطلقًا حرام ہے،جو اسے جائز کہے شریعت پرافتراء کرتاہے گمراہ ہے مستحق تعزیروسزائے نار ہے رکھناتین صورتوں میں جائزہے:ایك یہ کہ چہرہ کاٹ دیاہو یابگاڑ دیاہو۔دوسرے یہ کہ اتنی چھوٹی ہوکہ زمین پررکھ کر کھڑے ہوکر دیکھیں تو اعضاء کی تفصیل نظرنہ آئے۔تیسرے یہ کہ خواری وذلت کی جگہ پڑی ہو جیسے فرش پاانداز میں ورنہ رکھنابھی حرام، ہاں غیرجاندار مثل درخت ومکان کی تصویر کھینچنا رکھناسب جائزہے۔

(۳)مزامیر حرام ہیں،بغیر باجے کے سادہ گانا سنت وغیرہ کی شادی میں جائزہے جبکہ نہ اندیشہ فتنہ ہو نہ خفیف الحرکاتی۔

(۴)کھڑے ہوکر پیشاب کرنابدتہذیبی وبے ادبی وسنت نصرانی ومکروہ ومنع ہے،حضوراقدس نے ایك باردرد کے عذر سے ایساکیا وہ بھی بڑے اہتمام کے ساتھ،اور صریح حدیث میں اسے منع فرمایا۔

(۵)تعزیہ داری ناجائزہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۴۲:            ازبیکانیرمارواڑہ محلہ مہاوتان مرسلہ قاضی قمرالدین                      ۹ربیع الاول شریف ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ پان کھانا سنت ہے یاکیا؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

پان کھانا نہ سنت ہے نہ مستحب صرف مباح ہے،ہاں بعض عوارض خارجیہ کے باعث مستحب ہوسکتاہے جیسے نہ کھانے میں میزبان کی دل شکنی ہو یابوسہ زوجہ کے لئے منہ کو خوشبودارکرنے کی نیت سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن