30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تیارتھی اس وقت بھی منع کردیاگیا۔
الجواب:
پان بیشك حلال ہے،حضرت محبوب الٰہی نظام الحق والدین رضی اﷲ تعالٰی عنہ بلکہ ان سے پہلے اولیاء کرام نے اس کا استعمال فرمایا ہے،حضرت امیرخسرو علیہ الرحمۃ نے اس کی مدح فرمائی اس میں چونے کاجواز کتاب نصاب الاحتساب میں مصرح ہے،حقہ کاجواز غمزالعیون وشرح ہدیہ ابن العماد وکتاب الصلح بین الاخوان ودرمختار وطحطاوی وردالمحتار وغیرہ کتب معتمدہ میں مصرح ہے،حلال کو حرام کہنا اس شخص کی بڑی جرأت اور یہ کہ پان کھانے والا یا حقہ پینے والاجماعت میں شریك نہ ہو اس کاظلم شدیدبلکہ ضلال بعیدہے وہ اسے حکم شرع ٹھہراکر شرع مطہر پرافتراء کرتاہے اور اﷲپرافتراء کرنے والا عذاب شدید کامستحق ہے، اﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
"وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ہٰذَا حَلٰلٌ وَّ ہٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوۡا عَلَی اللہِ الْکَذِبَ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ "[1] |
جوکچھ تمہاری زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں،اس کے متعلق یہ نہ کہاکرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام،تاکہ تم اﷲ تعالٰی کے ذمے جھوٹ لگاؤ،بے شك جو اﷲ تعالٰی پرجھوٹ باندھتے ہیں یعنی اس کے ذمے جھوٹ لگاتے ہیں وہ کبھی کامیاب اور بامرادنہیں ہوسکتے۔(ت) |
اس پرتوبہ فرض ہے،اگرتوبہ نہ کرے اور اپنے ان احوال وحرکات سے باز نہ آئے تووہی اس کامستحق ہے کہ مسلمان اسے مسجد میں نہ آنے دیں۔درمختارمیں ہے:
|
وکذا یمنع منہ کل موذ ولوبلسانہ[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اسی طرح ہرتکلیف دینے والے کو خواہ زبانی ہی ہو اسے مسجد روك دیناچاہئے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۲۳۷ تا ۲۴۱: کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(۱)حقہ جائزہے یانہیں؟ مولوی پاك بتلاتاہے۔
(۲)تصویرکارکھنابناناجائزہے یانہیں اورجائزکرنے والے پرکیاحکم ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع