30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ اس سے حقہ پینے کی مطلقا مذمت ثابت ہوتی،حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنی ایك صاحبزادی کے دفن میں فرمایا ان کی قبرمیں وہی اترے جو آج کی رات اپنی عورت کے پاس نہ گیا ہو"۔اس سے اپنی عورت کے پاس جانے کی مذمت ثابت نہیں ہوتی،یہ مصالح خاصہ ہیں جن کے اسرار اہل باطن جانتے ہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳۴: ازگونڈل علاقہ کاٹھیاواڑ عبدالستار بن اسمٰعیل رضوی بروزشنبہ ۱۷ رجب ۱۳۳۴ھ
تمباکو کاکھانا پان میں یایوں ہی بلاپان کے جائزہے یانہیں،تمباکو خالص ہو یا خوردنی خوشبودار جولکھنؤ میں بنتاہے؟
الجواب:
تمباکو اور حقہ کاایك حکم ہے،جیساوہ حرام ہے یہ بھی حرام ہے اور جیساوہ جائزہے یہ بھی جائز،بدبو ہے توباکراہت ورنہ بلا کراہت۔فقط ایك فرق ہے جولوگ غیرخوشبو دارتمباکو کھاتے ہیں اور اسے منہ میں دبارکھنے کے عادی ہیں ان کامنہ اس کی بدبو سے بس جاتاہے کہ قریب سے بات کرنے میں دوسرے کو احساس ہوتا ہے اس طرح تمباکو کھاناجائزنہیں کہ یہ نمازبھی یوں ہی پڑھے گا اور ایسی حالت سے نماز مکروہ تحریمی ہے بخلاف حقہ کے کہ اس میں کوئی جرم منہ میں باقی نہیں رہتا اوراس کا تغیّرکلیوں سے فورًا زائل ہوجاتاہے۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۳۵: مسئولہ معرفت آدم جی سیٹھ اثم بیگ گونڈل اور کاٹھیاواڑ شنبہ یکم شعبان ۱۳۳۴ھ
حقہ،چروٹ،بِیڑی کاپیناکیساہے؟
الجواب:
چرٹ بوجہ نصارٰی مکروہ ہے اور بِیڑی میں حرج نہیں اور حقہ جیساعام طورپررائج ہے مباح اور ترك اولٰی۔
مسئلہ ۲۳۶: ازتوپخانہ بازارکمپ مسئولہ محمدحسین ۱۶جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك مسافر پانی پت کرنال سے آیاہے وہ یہ کہتاہے کہ حقّہ پینا اورپان کھاناحرام ہے، جو شخص حقہ پیئے گا اور پان کھائے گا اس کے مکان کا آٹا تك نہیں کھائیں گے جنہوں نے کھاناچھوڑدیا وہی لوگ جماعت میں شریك ہوتے ہیں اور دوسروں کونہیں ہونے دیتے وہ یہ کہتے ہیں علیحدہ اپنی نمازپڑھ لو،ظہر کے وقت جماعت تیارتھی میں نے وضو کرکے جماعت میں شامل ہوناچاہا مجھ کو منع کردیا اور یہ کہا کہ اپنی نماز علیحدہ پڑھ لو میں نے اپنی نماز علیحدہ پڑھ لی،عصر کا وقت ہوا جب بھی جماعت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع