30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شیئ لایعرف فی دیارنا ولفظ جامع الفصولین وضع صلیبا علی کتفہ کفر[1]اھ وھذا واضح فلعل مافی المنح تصحیف۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہوگیا مگریہ کہ جنگ میں کفار کومغالطہ دینے کے لئے ایساکیا (تو گنجائش ہے)اھ اقول:(میں کہتاہوں)(غل کے معنی زنجیر ہیں) اور یہ اس معنی میں ہمارے شہروں میں متعارف نہیں۔اور جامع الفصولین کے الفاظ یہ ہیں"کسی نے اپنے کندھے پرصلیب رکھی تو بلاشبہ کافرہوگیا اور یہ واضح ہے،لہٰذا منح الروض میں جوکچھ مذکورہواوہ کتابت کی غلطی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۲۴:زنّار باندھنا کفرہے۔منح الروض میں ہے:
|
لوشد الزنار علی وسطہ فقد کفر ای اذا لم یکن مکرھا[2]۔ |
اگر کسی نے اپنی کمرپرزنّار(علامت کفرکادھاگہ)باندھا توبیشك کافرہوگیا بشرطیکہ اس پرزبردستی نہ کی گئی ہو۔(ت) |
اسی میں ملتقط سے ہے:
|
شدالزنار جادا اوھاز لا یکفر الا اذافعل خدیعۃ فی الحرب[3]۔ |
زنّار باندھا خواہ سنجیدگی سے ایساکیا یاہنسی مذاق سے،تو کافرہوگیا مگر جبکہ جنگ میں دشمن کودھوکے میں ڈالنے کے لئے ایساکیا(تو کسی قدرگنجائش ہے)(ت) |
اسی میں محیط سے ہے:
|
ان شدالمسلم الزنارودخل دارحرب للتجارۃ کفر[4]۔ |
اگر کسی مسلمان نے زنّار گلے میں باندھا اور دارحرب (دار کفر)میں کاروبار کے لئے گیا تو کافرہوگیا۔(ت) |
اسی طرح جامع الفصولین وخزانۃ المفتین میں ہے اشباہ والنظائر میں ہے:
|
عبادۃٰ الصنم کفروکذا لو تزنربزنار الیہود والنصاری دخل کنیستھم |
بُت کی پرستسش کفرہے،اور اسی طرح حکم کفرہے اگر کسی نے یہودیوں یاعیسائیوں کازنّار گلے میں باندھا |
[1] جامع الفصولین الفصل الثامن فی مسائل کلمات الکفر اسلامی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۱۲
[2] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحًا وکنایۃً مصطفی البابی مصر ص۱۸۵
[3] منح الروض الازہر شرح فقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحًا وکنایۃً مصطفی البابی مصر ص۱۸۵
[4] منح الروض الازہر شرح فقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحًا وکنایۃً مصطفی البابی مصر ص۱۸۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع