30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
|
ارشاد فرمایا حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے سونے کی انگوٹھی بنوائی پھر اسے اپنے دائیں ہاتھ میں پہناپھر اسے پھینك دیا(الحدیث)،اوریہ حدیث دوباتوں پرمشتمل ہے،پھر اس کے بعد دونوں میں امر تبدیل ہوگیا،ان دونوں میں سے ایك یہ ہے کہ سونے کی انگوٹھی پہنی،اس میں حکم کی تبدیلی اس طرح ہوئی کہ سونامردوں کے حق میں حرام ہوگیا،دوسری بات یہ ہے کہ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی۔لیکن حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کاآخری امر(طرزعمل)کتب روایات میں یہ آیاہے)کہ آپ نے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی اھ(اور اصول یہ ہے کہ)حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے آخری عمل کولیاجاتاہے(یعنی اس پرعمل کیاجاتاہے)اور آپ کاآخری عمل یہی ہے کہ آپ نے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ۱۹:بعض اعصار وامصار میں ایك ٹوپی لباس روافض تھی علماء نے فرمایا اس کاپہننا گناہ ہے منح الروض میں ہے:
|
لبس تاج الرفضۃ مکروہ کراھۃ تحریم وان لم یکن کفرا بناء علی عدم تکفیرھم لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من تشبہ بقوم فھومنھم[1]۔ |
رافضیوں کی ٹوپی پہننامکروہ تحریمی ہے اگرچہ کفرنہیں،اس وجہ سے کہ ان کی تکفیرمروی نہیں(اور کراہت کی وجہ یہ ہے کہ)حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا جو کسی قوم سے مشابہت اختیارکرے وہ(درحقیقت)اُن ہی میں سے ہے(ت) |
مسئلہ ۲۰:یہ تومرد وعورت کاتشبّہ تھا یاگمراہ سے پھرمعاذاﷲ اس کی خباثت کاشمار جس میں کفّار سے تشبّہ ہو،ائمہ دین نے فرمایا بلا ضرورت شرعیہ مجوس کی ٹوپی پہننی کفرہے اگرچہ ہنسی سے پہنے اور اگرکوئی پہنے اور اس پراعتراض ہوتو کہے،دل مستقیم چاہے کپڑا کسی وضع کاہو،وہ کافرہوجائے گا کہ اس نے احکام شریعت کو رَد کیا۔خزانۃ المفتین میں ہے:
|
اذا وضع قلنسوۃ مجوس علی راسہ الاصح انہ یکفر[2]۔ |
جب کوئی شخص اپنے سرپر آتش پرستوں کی ٹوپی رکھے تو زیادہ صحیح یہ ہے کہ وہ کافر ہوجائے گا۔(ت) |
ملتقط پھرمنح الروض میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع