30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والمجوس فی دیارنا یرسلون الشعر من غیر فتل ولٰکن لایحلقون وسط الرأس بل یجزون الناصیۃ، ینابیع[1]۔ |
ہوجائے گا۔اور ہمارے علاقائی آتش پرست بغیرگوندھے اپنے بال کھلے چھوڑتے ہیں لیکن وہ سرکی چوٹی کے بال نہیں مونڈھتے بلکہ پیشانی کے بال کترڈالتے ہیں۔(ت) |
عالمگیریہ میں ہے:
|
عن ابی حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ یکرہ ان یحلق قفاہ الاعندالحجامۃ[2]۔ |
امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ گُدّی کے بال مونڈھنا مکروہ ہیں مگرجبکہ پچھنے لگوائے۔(ت) |
مسئلہ ۱۴:مرد کو ساڑھے چارماشے سے کم وزن کی ایك انگوٹھی ایك نگ کی جائزہے دو یا زیادہ نگ حرام کہ زیورِ زنان ہوگیا۔ جامع الرموز وردالمحتارمیں ہے:
|
انما یجوزالتختم بالفضۃ لو علی ھیأۃ خاتم الرجال اما لولہ فصان او اکثر حرم[3]۔ |
چاندی کی انگوٹھی پہننا جائزہے بشرطیکہ مردانہ انگوٹھیوں کی شکل وصورت پرہو(نیزاس کا ایك نگینہ ہو)اگردویازیادہ نگینے ہوں توحرام ہے۔(ت) |
مسئلہ ۱۵:چاندی کی مردانی انگوٹھی عورت کو نہ چاہئے اورپہنے توزعفران وغیرہ سے رنگ لے۔شیخ محقق اشعۃ اللعات میں فرماتے ہیں:
|
زنان را تشبّہ برجال مکروہ است تاآنکہ انگشتری نقرہ زنان رامکروہ است واگر بکنند باید کہ رنگ کنند بزعفران وما نندآں[4]۔ |
عورتوں کومردوں سے مشابہت اختیارکرنی مکروہ ہے اور اس کالحاظ اس حد تك ہے کہ عورتوں کوچاندی کی انگوٹھی پہننی مکروہ ہے اگر کبھی اتفاقًا پہننی پڑے تو اسے زعفران وغیرہ سے رنگ لے۔(ت) |
[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۶۱
[2] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراہیۃ الباب التاسع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۵۷
[3] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی اللبس داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۳۱
[4] اشعۃ اللمعات شرح المشکوٰۃ کتاب اللباس باب الترجل مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳/ ۵۸۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع