دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

لما قلنا[1]۔

اور اس کی وجہ وہی ہے جو ہم نے پہلے بیان کردی۔(ت)

بحرالرائق وردالمحتار میں ہے:

عللوہ بانہ تشبہ باھل الکتاب فانھم یتخذون لامامھم دکّانا[2]۔

فقہائے کرام نے اس کی علت یہ قراردی کہ یہ رویہ اہل کتاب سے مشابہت رکھتاہے کیونکہ وہ لوگ اپنے امام کے لئے (سب سے الگ)ایك نمایاں،ممتاز اوربلند چبوترہ متعین کرتے تھے(ت)

مسئلہ ۸:نماز میں قرآن مجید دیکھ کرپڑھنا امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك تومفسد نمازہے صاحبین رحمہما اﷲ تعالٰی نماز صحیح مانتے ہیں مگرمشابہت اہل کتاب کے باعث مکروہ جانتے ہیں۔ہدایہ میں ہے:

اذا قرأ الامام من المصحف فسدت صلاتہ عند ابی حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ وقالا ھی تامۃ الاانہ یکرہ لانہ تشبہ بصنع اھل الکتاب[3]۔

جب امام(بحالت نماز)قرآن مجید دیکھ کرتلاوت کرے توامام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك نمازفاسد ہوجائے گی (یعنی ٹوٹ جائے گی)لیکن ان کے دونامورشاگردوں نے فرمایا نمازپوری ہوگئی مگر اس طرح کرنامکروہ ہے اس لے کہ یہ طریقہ اہل کتاب کی کارروائی سے مشابہت رکھتاہے(ت)

مسئلہ ۹:جہاں جاندار کی تصویر کھلی ہوئی بے اہانت رکھی ہو اگرچہ نمازی کے پس پشت،وہاں نمازبوجہ تشبہ مکروہ ہے۔ردالمحتار میں ہے:

وعلۃ حرمۃ التصویر المضاھاۃ لخلق اﷲ تعالٰی وعلۃ کراھۃ الصلاۃ بھا التشبہ[4]۔

تصویر کے حرام ہونے کی علت(وجہ)اﷲ تعالٰی کی تخلیق(بنائی ہوئی چیزوں)میں مشابہت اختیارکرناہے(جوشرکت کاوہم پیداکرتاہے)اور تصویر کے ساتھ نمازپڑھنا مکروہ ہے،پس اس کی علت تشبّہ ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۰:یونہی جہت قبلہ میں اگر صلیب ہو نمازمکروہ ہے کہ نصارٰی سے تشبّہ ہے۔رد المحتار


 

 



[1] الہدایۃ کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ المکتبۃ العربیہ کراچی ۱/ ۱۲۰

[2] ردالمحتار کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۴۳۴

[3] الہدایۃ کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ المکتبۃ العربیہ کراچی ۱/ ۱۱۶

[4] ردالمحتار کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۴۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن