30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نظفوا افنیتکم ولاتشبّھوا بالیھود[1]۔ |
اپنے پیش دروازہ زمینیں ستھری رکھو یہودیوں سے تشبّہ نہ کرو کہ جب سے ان پرذلّت ومسکنت ڈالی گئی ان کی زمینیں میلی کثیف رہتیں۔یہاں محض ایك بیرونی شَے پرجسے جسم ولباس سے بھی علاقہ نہیں تشبّہ فرمایاگیا۔ |
مسئلہ ۵:سنن ابی داؤد میں ابن ابی ملیکہ سے ہے:
|
قیل لعائشۃ ان امرأۃ تلبس النعل فقالت لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الرجلۃ من النساء[2]۔ |
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے عرض کی گی ایك عورت مردانہ جوتا پہنتی ہے،فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان عورتوں پرلعنت فرمائی جومردانی وضع اختیارکریں۔ |
مرقاۃ میں ہے:
|
تلبس النعل ای التی تختص بالرجال[3]۔ |
تلبس النعل یعنی عورت وہ جوتاپہنتی جومردوں سے خصوصیت رکھتاہے۔(ت) |
مسئلہ ۶:نمازمیں کسی فعل وحالت میں اہل کتاب سے تشبّہ منع ہوا اور نماز مسلمین کا اپنے عامہ افعال وصفت وہیأت میں ان کی نماز سے جداہونا مانع تشبہ نہ ہوا اسی لئے امام کامحراب میں کھڑا ہونا مکروہ ہے۔ہدایہ میں ہے:
|
یکرہ ان یقوم فی الطاق لانہ یشبہ صنیع اھل الکتاب من حیث تخصیص الامام بالمکان[4]۔ |
امام کامکمل طور پرمحراب میں کھڑاہونا مکروہ ہے اس لئے کہ یہ کارروائی اہل کتاب سے مشابہت رکھتی ہے اس حیثیت سے کہ امام کی ایك جگہ(محراب)سے تخصیص کردی۔(ت) |
مسئلہ ۷:اسی لئے امام کاسب مقتدیوں سے بلندی ممتازپرہونا مکروہ ہوا۔ہدایہ میں ہے:
|
یکرہ ان یکون الامام وحدہ علی الدکان |
تنہا امام کاکسی بلندممتاز جگہ کھڑاہونا مکروہ ہے، |
[1] جامع الترمذی ابواب الاستیذان والادب باب ماجاء فی النظافۃ امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۰۳
[2] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی لباس النساء آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۱۰
[3] مرقاۃ المفاتیح شرح المشکوٰۃ کتاب اللباس حدیث ۴۴۷۰ المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۸/ ۲۴۶
[4] الہدایۃ کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ المکتبۃ العربیہ کراچی ۱/ ۱۲۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع