دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مسئلہ۳:عورتوں کوحکم فرمایا کہ ہاتھوں میں مہندی لگائیں کہ مردوں کے ہاتھ سے مشابہ نہ ہو۔ابوداؤد ام لمومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاسے راوی:

ان ھندۃ بنت عتبۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا قالت یانبی اﷲ بایعنی قال لاابایعك حتی تغیری کفیك کانّہما کفاسبع[1]۔

عتبہ کی بیٹی ہندہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے عرض کی:اے اﷲ تعالٰی کے مکرم نبی! مجھے بیعت فرمائیے۔ارشاد فرمایا:میں تمہیں بیعت نہیں کرتا جب تو اپنی ہتھیلیوں میں(انہیں رنگین کرکے)تبدیلی نہ لائے،تیری ہتھیلیاں تودرندے کی ہتھیلیوں کی طرح ہیں۔(ت)

مرقاۃ میں ہے:

شبہ یدیہا حین لم تخضبھما بکفی سبع فی الکراھیۃ لانھا حینئذ شبیھۃ بالرجال[2]۔

حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے ناپسندیدگی کی وجہ سے اسے غیر رنگین ہاتھوں کو جنگلی درندے سے تشبیہ دی کیونکہ اس حالت میں وہ مردوں کے مشابہ ہوگئی۔(ت)

ایك حدیث میں ارشاد ہوا کہ زیادہ نہ ہوتوناخن ہی رنگین رکھیں۔احمدوابوداؤد ونسائی بسند حسن ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی:

اومأت امرأۃ من وراء ستر بیدھا کتاب الی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقبض النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یدہ فقال ماادری اید رجل ام ید امرأۃ قالت بل ید امرأۃ قال لوکنت امرأۃ لغیرت اظفارك

ایك عورت نے پردے کے پیچھے سے اشارہ کیاکہ جس کے ہاتھ میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف ایك خط تھا، تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس کاہاتھ پکڑلیا،پھرارشاد فرمایا مجھے معلوم نہیں کہ کیا یہ کسی مرد کاہاتھ ہے یاعورت کا۔اس نے عرض کی یہ مرد کاہاتھ نہیں بلکہ عورت کاہاتھ ہے۔ ارشاد فرمایا اگرتوعورت ہوتی تو ضرور اپنے ہاتھوں کی سادگی کو مہندی

 


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب الترجل باب فی الخضاب للنساء آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۱۸

[2] مرقاۃ المفاتیح شرح المشکوٰۃ کتاب اللباس باب الترجل تحت حدیث ۴۴۶۶ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۸/ ۲۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن