30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حذرامن التشبہ بالمتعممین[1]۔ |
اس خطرہ سے کہ کہیں پگڑی باندھنے والے مردوں سے مشابہت نہ ہوجائے۔(ت) |
دیکھو تمام زنانہ لباس دفع تشبّہ کے لئے کافی نہ ہوا صرف دوپٹہ کے سرپردوپیچ مورث تشبّہ ہوئے۔
مسئلہ۲:ایك عورت کندھے پرکمان لگائے گزری رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لعن اﷲ المتشابھات من النساء بالرجال رواہ الطبرانی[2] فی الکبیر عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما والحدیث من دون القصۃ عند احمد وابی داؤد والترمذی وابن ماجۃ بل قدتقدم عن البخاری و ایھام التیسیر انھم جمیعا رووا القصۃ لیس بالواقع۔ |
اﷲ تعالٰی نے ان عورتوں پرلعنت فرمائی ہے جو مردوں سے تشبّہ کریں(امام طبرانی نے معجم کبیرمیں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی سند سے اس حدیث کو روایت فرمایا۔امام احمد(مسنداحمد)،ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ بلکہ امام بخاری سے پہلے گزرچکی،ان تمام محدثین نے بغیر قصہ ذکرکئے اس کو روایت فرمایامگر مصنف التیسیر کایہ وہم کرناکہ سب نے قصہ مذکورہ سمیت اس کو روایت کیاہے خلاف واقع ہے(لہٰذا وہم درست نہیں۔ت) |
عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے ام سعید بنت ام جمیل کوکمان لگائے مردانی چال چلتے دیکھا،فرمایا:
|
سمعت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقول لیس منّا من تشبّہ بالرجال من النساء ولامن تشبّہ بالنساء من الرجال،رواہ احمد[3] والطبرانی۔ |
میں نے حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کوارشاد فرماتے سنا،وہ عورت ہم میں سے نہیں جومردوں سے مشابہت اختیار کرے،اور وہ مرد بھی ہم میں سے نہیں جوعورتوں سے تشبہ اختیارکرے۔امام احمد اور امام طبرانی نے اس کو روایت فرمایا۔(ت) |
[1] التیسیر شرح الجامع الصغیرتحت حدیث لیۃ لالیتین مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۲/ ۳۳۵
[2] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث ۱۱۶۴۷ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۱/ ۲۵۲،سنن ابن ماجہ کتاب النکاح باب فی المتشبہین ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۳۸
[3] مسنداحمدبن حنبل مسندعبداﷲ بن عمرو المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۲۰۰،مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی کتاب الادب فی المتشبہین دارالکتاب بیرو ت ۸/ ۱۰۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع