دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

ہاں یہاں کے معزز شہریوں میں اس کارواج نہیں مگر اس کاحاصل اس قدر کہ اپنی تہذیب کے خلاف جاتے ہیں نہ یہ کہ جو باندھے اسے فعل کفرکامرتکب سمجھیں تو غایت یہ کہ ان اضلاع کے شہری وجاہت دار آدمی کوگھر سے باہر اس کاباندھنا مکروہ ہوگا کہ بلاوجہ شرعی عرف وعادت قوم سے خروج بھی سبب شہرت وباعث کراہت ہے۔علامہ قاضی عیاض مالکی،امام اجل ابو زکریا نووی شافعی شارحان صحیح مسلم پھر عارف باﷲ سیدی عبدالغنی نابلسی حنفی شارح طریقہ محمدیہ فرماتے ہیں:

خروجہ عن العادۃ شھرۃ ومکروہ[1]۔

عادت اور عرف کی خلاف ورزی مکروہ اورباعث شہرت ہے(ت)

اور اگروہاں کے مسلمان اسے لباس کفارسمجھتے ہوں تواحتراز مؤکد ہے،حرج پیچھے گھرسنے میں ہے،ورنہ تہ بند تو عین سنت ہے۔اس سے زائد کچھ لفّاظیاں شخص مذکور نے کہیں محض بے اصل وباطل اور حلیہ صدق وصواب سے عاطل ہیں،بالفرض اگردھوتی باندھنا مطلقًا ممنوع بھی ہوتا تاہم اس میں اُتناوبال نہ تھا جوشرع مطہر پردانستہ افتراکرنے میں۔

والعیاذباﷲ تعالٰی،نسئل اﷲ ھدایۃ سبیل الرشاد و العصمۃ عن طریق الزیغ والفساد،اٰمین،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

اوراﷲ تعالٰی کی پناہ،ہم اﷲ تعالٰی سے راہ راست کی رہنمائی چاہتے ہیں اور کجی اور فساد کی راہ سے اے اﷲ! حفاظت چاہتے ہیں،یا اﷲ میری دعا قبول فرما،اﷲ تعالٰی پاك وبرتربڑا عالم ہے(ت)

مسئلہ ۲۲۹:             مسئولہ مولٰینا مولوی عبدالحمید صاحب ازبنارس محلہ پرکنڈہ           ۱۰ شعبان ۱۳۳۵ھ

زیدکوٹ وکالر ونکٹائی پہنتا ہے اور پیشوری پائجامہ وترکی ٹوپی وبُونٹ جُوتاپہنتا اور انگریزی فیشن کے بال رکھتا ہے۔عمروکہتاہے کہ اس میں تشبّہ بالنّصارٰی ہے،اور زید کہتاہے کہ ہرگز نہیں اس لئے کہ ادنی فرق تشبیہ کے لئے کافی ہے۔ان دونوں میں کون حق پرہے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

جو بات کفار یا بدمذہباں اشرار یافسّاق فجّار کاشعار ہو بغیرکسی حاجت صحیحہ شرعیہ کے


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل ومن اعظامہٖ الخ عبدالتواب اکیڈمی بوہڑ گیٹ ملتان ۲/ ۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن