30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۲۸: ازپیلی بھیت محلہ محمدواصل مرسلہ مولوی محمدوصی احمدصاحب سورتی ۲۴صفر ۱۳۱۳ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ دھوتی لباس ہند ہے یاکہ خاص ہنود کالباس ہے،ایك عالم صاحب کہتے ہیں کہ دھوتی لباس ہنود ہے اور بموجب من تشبّہ بقوم فھو منھم[1] (جوکوئی کسی قوم سے مشابہت اختیار کرے گا تو وہ انہی میں سے شمارہوگا۔ت)کے جومسلمان دھوتی پہنے وہ ہندو ہے اور نماز روزہ وغیرہ کوئی عمل صالح اس کا مقبول نہیں مسلمانوں کو دھوتی پہننے والے کے ساتھ مناکحت ونشست برخاست کھاناپینا کھلانا پلانا صاحب سلامت سب منع ہے بلکہ دھوتی پہننے والا سلام علیك کرے تو اس کے سلام کاجواب بھی نہ دے،پس دھوتی پہننے والے کے ساتھ وہی برتاؤ چاہئے جیسا کہ عالم صاحب کہتے ہیں یاکہ مسلمانوں کاسا،اس بارہ میں جو حکم شریعت ہو ارشاد فرمایاجائے۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجر پائیے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع