دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

(۹)اس کاقول حد سے گزرا ہواہے تعزیہ کاچڑھاواکھانا ان وجوہ سے جوہم نے ذکرکیں مکروہ وناپسند ضرورہے مگرحرام کہناغلط ہے،فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:"اس بکری کوجوہندو نے اپنے بُت کے نام پرمسلمان سے ذبح کرایا اور مسلمانوں نے اﷲ عزوجل کی تکبیر کہہ کرذبح کردی تصریح فرمائی کہ حلال ہے ویکرہ للمسلم مسلمان کے لئے مکروہ ہے"۔[1]

جب وہاں صرف کراہت کاحکم ہے تو یہاں تحریم کیونکر۔واﷲ تعالٰی اعلم

سوال ہفتم:

از اترولی ضلع علی گڑھ محلہ مغلاں مرسلہ اکرام عظیم صاحب          ۱۸جمادی الاولٰی ۱۳۲۱ھ

مجلس مرثیہ خوانی اہل شیعہ میں اہلسنت وجماعت کوشریك وشامل ہوناجائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

حرام ہے:حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من کثر سواد قوم فھو منھم[2]۔

جس نے کسی قوم کاتشخص کثیربنایا وہ ان میں کاہے۔(ت)

وہ بدزبان ناپاك لوگ اکثر تبرا بك جاتے ہیں اس طرح کہ جاہل سننے والوں کو خبربھی نہیں ہوتی اور متواتر سناگیاہے کہ سنیوں کوجوشربت دیتے ہیں اس میں نجاست ملاتے ہیں اور کچھ نہ ہو تو اپنے یہاں کے ناپاك قلتین کاپانی ملاتے ہیں او رکچھ نہ ہوتو وہ روایات موضوعہ وکلمات شنیعہ وماتم حرام سے خالی نہیں ہوتی اور یہ دیکھیں سنیں گے،اور منع نہ کرسکیں گے ایسی جگہ جانا حرام ہے،اﷲ تعالٰی فرماتاہے:

" فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ "[3]

تویاد آئے پرظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی ھندیہ کتاب الذبائح الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۲۸۶

[2] المقاصد الحسنۃ حدیث ۱۱۷۰ دارالکتب العلمیۃ بیروت ص۴۲۶

[3] القرآن الکریم ۶/ ۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن