دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

شربت وغیرہ کہ عشرہ محرم میں بہ نیت ایصال ثواب ہوں وہ چڑھاوانہیں ہوسکتے۔

(۴)مجسم تصویر کو بت کہتے ہیں،اس معنٰی پروہ تصویریں کہ تعزیہ میں لگائی جاتی ہیں اور مجازًا کل کوبھی کہہ سکتے ہیں اور اگربت سے مرادمعبود مطلق ہوتو یہ سخت زیادتی ہے انصاف یہ کوئی جاہل ساجاہل بھی تعزیہ کومعبود نہیں جانتا۔

(۵)اس شخص کایہ محض افتراء ہے کہاں حُوروبراق اور کہاں یہ کاغذ پنّی کی مُورتیں جس سے کہیں زیادہ خوبصورت کسگروں کے یہاں روزبنتی ہیں،اور اگر ہوبھی تو حُوروبراق کی تصویریں بنانی کب حلال ہیں۔

(۶)یہ شخص صریح گمراہ وبدعقل وبدزبان ہے،مسجد کو کوئی سجدہ نہیں کرتا،نہ اس کی حقیقت اینٹ گارا ہے بلکہ وہ زمین کہ نمازوعبادت الٰہی بجالانے کے لئے تمام حقوق عباد سے جُدا کرکے اﷲ عزوجل کے حکم سے اس کی طرف تقرب کے واسطے خاص ملك الٰہی پرچھوڑی گئی اب وہ شعائراﷲ سے ہوگئی اور شعائراﷲ کی تعظیم کاحکم ہے قال اﷲ تعالٰی:

" وَ مَنۡ یُّعَظِّمْ شَعٰٓئِرَ اللہِ فَاِنَّہَا مِنۡ تَقْوَی الْقُلُوۡبِ ﴿۳۲﴾ "[1]۔

اس مجموعہ بدعات کو اس سے کیانسبت،مگرجہل مرکب سخت مرض ہے،والعیاذباﷲ۔

(۷)اس شخص نے اچھاکیا مسلمانوں کویہی حکم ہے کہ جوبات نہ جانے خود اس پرکوئی حکم نہ لگائے بلکہ اہل شرع سے دریافت کرے،قال اﷲ تعالٰی:

" فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾ "[2]

اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگرتمہیں علم نہیں۔(ت)

(۸)اس کے قول کااگریہی مطلب ہے کہ تم لوگ بے علم ہو آپس میں بحث نہ کرو اہل شرع سے پوچھو تو اچھاکیا،اور اگریہ مراد ہے کہ تعزیہ شرعًا اچھی چیزہے تم شرع نہیں سمجھتے تویہ بہت براکہا اور شرع پرافتراء کیا اور اگریہ مقصود ہوکہ شرع سے تومذمت صاف ظاہرہے مگرتم لوگ نہیں سمجھتے تو یہ بھی اچھاکیا۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۲/ ۳۲

[2] القرآن الکریم ۱۶/ ۴۳ و ۲۱/ ۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن