دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

فی الریح العاصف۔رواہ الخطیب[1] عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

پتّے۔(اس کو خطیب نے انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بیان کیا۔ت)

اسی طرح کھاناکھلانا لنگر بانٹنا بھی مندوب وباعث اجرہے،حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲ عزوجل یباھی ملٰئکتہ بالذین یطعمون الطعام من عبیدہ۔رواہ ابوالشیخ فی الثواب[2] عن الحسن مرسلا۔

اﷲ تعالٰی اپنے اُن بندوں سے جولوگوں کوکھانا کھلاتے ہیں فرشتوں کے ساتھ مباہات فرماتاہے کہ دیکھو یہ کیسااچھاکام کررہے ہیں(اس کو ابوالشیخ نے ثواب میں حسن سے مرسلًا روایت کیا(ت)

مگرلنگرلٹاناجسے کہتے ہیں کہ لوگ چھتوں پربیٹھ کر روٹیاں پھینکتے ہیں،کچھ ہاتھوں میں جاتی ہیں کچھ زمین پر گرتی ہیں،کچھ پاؤں کے نیچے ہیں،یہ منع ہے کہ اس میں رزق الٰہی کی بے تعظیمی ہے،بہت علماء نے تو روپوں پیسوں کالٹانا جس طرح دلہن دولہا کی نچھاور میں معمول ہے منع فرمایا کہ روپے پیسے کو اﷲعزوجل نے خلق کی حاجت روائی کے لئے بنایاہے تو اسے پھینکنا نہ چاہئے،روٹی کاپھینکنا توسخت بیہودہ ہے،بزازیہ کتاب الکراہیۃ،النوع الرابع فی الہدیۃ والمیراث میں ہے:

ھل یباح نثرالدراھم قیل لاوقیل لاباس بہ وعلی ھذا الدنانیر والفلوس وقد یستدل من کرہ بقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الدراھم والدنانیر خاتمان من خواتیم اﷲ تعالٰی فمن ذھب بخاتم من خواتیم اﷲتعالٰی قضیت حاجتہ[3]۔

کیادراہم لٹانامباح ہے،بعض نے کہامباح نہیں اور بعض نے کہا کوئی حرج نہیں ہے،اسی حکم میں دنانیر اور پیسے ہیں،ناپسند کہنے والوں نے حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشاد کہ"دراھم ودنانیر اﷲ تعالٰی کی مُہروں سے مُہریں ہیں تو جس نے کوئی مہرپائی اس نے اﷲ تعالٰی کی مُہر سے حاجت پائی"سے استدلال کیا۔(ت)

 


 

 



[1] تاریخ بغداد ترجمہ ۳۴۶۴ اسحٰق بن محمد دارالکتاب العربی بیروت ۶/ ۴۰۳ و ۴۰۴

[2] الترغیب والترھیب بحوالہ ابی الشیخ فی الثواب الترغیب فی اطعام الطعام حدیث ۲۱ مصطفی البابی مصر۲/ ۶۸

[3] فتاوٰی بزازیہ علٰی ہامش فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ النوع الرابع فی الہدیۃ والمیراث نورانی کتب خانہ پشاور۶/ ۳۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن