دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

علٰی ذٰلك فمات الآباء فقال الابناء ما اتخذ اٰباؤنا ھٰذہ الا انھا اٰلھتھم فعبدوھا[1]۔

دل کو تسلی دے لیتا اور جب وہ مرجاتا تو اس کے ساتھ وہی برتاؤ کیاجاتا،عرصہ دراز تك لگاتار اور مسلسل یہ کام ہوتارہا،اور جب پہلے باپ دادامرگئے تو آنے والی اولاد کہنے لگی کہ یہ تو ہمارے پہلے باپ دادوں کے معبودتھے پھر یہ ان کی عبادت کرنے لگے(پس اس طرح بت پرستی کاآغاز ہوا)۔(ت)

یہ فرق نفیس خوب یادرکھنے کاہے کہ اسی سے غفلت کرکے وہابیہ اصل حقیقت پرحکم عوارض لگاتے اور تعزیہ دار تبدیل حقیقت کو اختلاف عوارض ٹھہراتے اور دونوں سخت خطائے فاحش میں پڑجاتے ہیں وباﷲ العصمۃ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(اور اﷲ تعالٰی ہی کی توفیق سے بچاؤ ممکن ہے اور اﷲ سبحانہ وتعالٰی بڑاعالم ہے۔ت)

سوال چہارم:

ازدھام پورضلع بجنور مرسلہ حافظ سیدبنیاد علی صاحب    ۸محرم الحرام ۱۳۱۳ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یوم عشرہ میں سبیل لگانا اور کھانا کھلانے اور لنگرلٹانے کے بارے میں دیوبند کے علماء ممانعت کرتے ہیں ونیز کتب شہادت کوبھی،جوامرصحیح ہو عندالشرع ارقام فرمائیے اور مجلس محرم میں ذکرشہادت اور مرثیہ سنناکیساہے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجرپاؤ۔ت)

الجواب:

پانی یاشربت کی سبیل لگانا جبکہ بہ نیت محمود اور خالصًا لوجہ اﷲ ثواب رسانی ارواح طیبہ ائمہ اطہار مقصود ہوبلاشبہہ بہترومستحب و کارثواب ہے، حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا کثرت ذنوبك فاسق الماء علی الماء تتناثر کما یتناثر الورق من الشجر

جب تیرے گناہ زیادہ ہوجائیں توپانی پرپانی پلاگناہ جھڑجائیں گے جیسے آندھی میں پیڑ کے

 


 

 



[1] فتح الباری بحوالہ فاکہی عن عبیداﷲ بن عبید سورۃ نوح مصطفی البابی مصر ۱۰/ ۲۹۵،الدرالمنثور بحوالہ فاکہی عن عبیداﷲ بن عبید سورۃ نوح منشورات مکتبہ آیۃ اﷲ قم ایران ۶/ ۲۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن