30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انہیں چھوڑ کر اسی کو اختیارکرنا اور اس میں طرح طرح سے بالفاظ رقت خیز ونوحہ نماومعانی حُزن انگیز وغم افزابیان کووسعتیں دینا انہیں مقاصد فاسدہ کی خبریں دے رہاہے،غرض عوام کے لئے اس میں کوئی وجہ سالم نظرآنا سخت دشوار ہے پھرمجلس ملائك مآنس میلاد اقدس توعظیم شادی وخوشی وعید اکبر کی مجلس ہیں اذکارغم وماتم اس کے مناسب نہیں،فقیر اس میں ذکر وفات والابھی جیسا کہ بعض عوام میں رائج ہے پسند نہیں کرتا حالانکہ حضور کی حیات بھی ہمارے لئے خیر اور حضور کی وفات بھی ہمارے لئے خیر،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔اس تحریر کے بعد علامہ محدث سیدی محمد طاہر فتنی قدس سرہ الشریف کی تصریح نظرفقیر سے گزری انہوں نے بھی اس رائے فقیر کی موافقت فرمائی والحمدﷲ رب العٰلمین،آخرکتاب مستطاب مجمع بحارالانوار میں فرماتے ہیں:
|
شھرالسرور والبھجۃ مظھر منبع الانوار والرحمۃ شھرربیع الاول،فانہ شھر امرنا باظھارالحبور فیہ کل عام،فلانکدرہ باسم الوفاۃ،فانہ یشبہ تجدید الماتم،وقد نصوا علی کراھیتہ کل عام فی سیدنا الحسین مع انہ لیس لہ اصل فی امھات البلاد الاسلامیۃ،وقد تحاشوا عن اسمہ فی اعراس الاولیاء فکیف فی سیّدالاصفیاء صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1]۔ |
یعنی ماہ مبارك ربیع الاول خوشی وشادمانی کامہینہ ہے اور سرچشمہ انواررحمت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کازمانہ ظہور ہے،ہمیں حکم ہے کہ ہرسال اس میں خوشی کریں،تو اسے وفات کے نام سے مکدرنہ کریں گے کہ یہ تجدید ماتم کے مشابہ ہے،اور بیشك علماء نے بتصریح کی کہ ہرسال جوسیدنا امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کاماتم کیاجاتاہے شرعًا مکروہ ہے، اور خاص اسلامی شہروں میں اس کی کچھ بنیادنہیں،اولیائے کرام کے عرسوں میں نام ماتم سے احتراز کرتے ہیں تو حضورپرنورسیدالاصفیاء صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے معاملہ میں اسے کیونکر پسند کرسکتے ہیں۔فالحمدﷲ علی ماالھم، واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
سوال سوم:
ازریاست رامپورمحلہ میانگاناں مرسلہ مولوی محمدیحیٰی صاحب محرم ۱۳۲۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شہادت نامہ پڑھنا کیساہے اور اس میں اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع