دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

تعالٰی علیہم اجمعین کے جنازے ہیں،کچھ نوچ اتارباقی توڑتا ڑدفن کردیئے۔یہ ہرسال اضاعت مال کے جرم ووبال جداگانہ رہے۔ اﷲ تعالٰی صدقہ حضرات شہدائے کربلا علیہم الرضوان والثناء کا ہمارے بھائیوں کونیکیوں کی توفیق بخشے اور بری باتوں سے توبہ عطافرمائے،آمین! اب کہ تعزیہ داری اس طریقہ نامرضیہ کانام ہے قطعًا بدعت وناجائزوحرام ہے،ہاں اگر اہل اسلام جائز طورپرحضرات شہدائے کرام علیہم الرضوان کی ارواح طیبہ کوایصال ثواب کی سعادت پراقتصار کرتے تو کس قدر خوب ومحبوب تھا اور اگر نظرشوق ومحبت میں نقل روضہ انور کی حاجت تھی تو اسی قدرجائز پرقناعت کرتے کہ صحیح نقل بغرض تبرك وزیارت اپنے مکانوں میں رکھتے اور اشاعت غم وتصنع الم ونوحہ زنی وماتم کنی ودیگر امورشنیعہ وبدعات قطعیہ سے بچتے اس قدر میں بھی کوئی حرج نہ تھا مگراب اس نقل میں بھی اہل بدعت سے ایك مشابہت اور تعزیہ داری کی تہمت کاخدشہ اور آئندہ اپنی اولاد یا اہل اعتقاد کے لئے ابتلاء بدعات کااندیشہ ہے،اور حدیث میں آیاہے:اتقوا مواضع التھم[1] (تہمت کے مواقع سے بچو۔ ت) اور وارد ہوا:

من کان یؤمن باﷲ والیوم الاٰخر فلایقفن مواقف التھم[2]۔

جو شخص اﷲ تعالٰی اور آخرت پرایمان رکھتاہے وہ ہرگزتہمت کے مواقع میں نہ ٹھہرے۔(ت)

لہٰذا روضہ اقدس حضورسیدالشہداء رضی اﷲتعالٰی عنہ کی ایسی تصویر بھی نہ بنائے بلکہ صرت کاغذ کے صحیح نقشے پر قناعت کرے اور اسے بقصد تبرك بے آمیزش منہیات اپنے پاس رکھے جس طرح حرمین محترمین سے کعبہ معظمہ اور روضہ عالیہ کے نقشے آتے ہیں یادلائل الخیرات شریف میں قبورپرنور کے نقشے لکھے ہیں والسلام علی من اتبع الھدی،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

سوال دوم:

ازامروہہ مرسلہ مولوی سیدمحمدشاہ صاحب میلادخواں   ۲۲شعبان ۱۳۱۱ھ

کیاارشاد ہے علمائے دین متین کااس مسئلہ میں کہ مجالس میلاد شریف میں شہادت نامہ کا


 

 



[1] کشف الخفاء حدیث ۸۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/ ۳۷،اتحاف السادۃ کتاب عجائب القلب بیان تفصیل مداخل الشیطان الی القلب، دارالفکربیروت ۷/ ۲۸۳

[2] مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی کتاب الصلوٰۃ باب ادراك الفریضۃ نورمحمدکارخانہ تجارت کراچی ص۲۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن