دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

الجواب:

تعزیہ کی اصل اس قدر تھی کہ روضہ پرنورشہزادہ گلگوں قباحسین شہید ظلم وجفاصلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علٰی جدہ الکریم وعلیہ کی صحیح نقل بناکر بہ نیت تبرك مکان میں ر کھنا اس میں شرعًا کوئی حرج نہ تھا کہ تصویرمکانات وغیرہا ہر غیرجاندار کی بنانا،رکھنا، سب جائز،اور ایسی چیزیں کہ معظمان دین کی طرف منسوب ہوکر عظمت پیداکریں ان کی تمثال بہ نیت تبرك پاس رکھنا قطعًا جائز،جیسے صدہاسال سے طبقۃً فطبقۃً ائمہ دین وعلمائے معتقدین نعلین شریفین حضورسیدالکونین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نقشے بناتے اور ان کے فوائد جلیلہ ومنافع جزیلہ میں مستقل رسالے تصنیف فرماتے ہیں جسے اشباہ ہو عــــــہ امام علامہ تلمسانی کی فتح المتعال وغیرہ مطالعہ کرے،مگرجہال بیخردنے اس اصل جائزکوبالکل نیست ونابود کرکے صدہا خرافات وہ تراشیں کہ شریعت مطہرہ سے الاماں الاماں کی صدائیں آئیں،اول تونفس تعزیہ میں روضہ مبارك کی نقل ملحوظ نہ رہی،ہرجگہ نئی تراش نئی گھڑت جسے اس نقل سے کچھ علاقہ نہ نسبت،پھر کسی میں پریاں،کسی میں براق،کسی میں اوربیہودہ طمطراق،پھر کوچہ بکوچہ ودشت بدشت،اشاعت غم کے لئے ان کاگشت،اور ان کے گردسینہ زنی،اور ماتم سازشی کی شورافگنی،کوئی ان تصویروں کوجھك جھك کرسلام کررہاہے،کوئی مشغول طواف،کوئی سجدہ میں گراہے،کوئی ان مایہ بدعات کومعاذاﷲ معاذاﷲ جلوہ گاہ حضرت امام علٰی جدہ وعلیہ الصلوٰۃ والسلام سمجھ کر اس ابرك پنّی سے مرادیں مانگتا منّتیں مانتاہے،حاجت روا جانتاہے،پھرباقی تماشے، باجے، تاشے،مردوں عورتوں کاراتوں کومیل،اور طرح طرح کے بیہودہ کھیل ان سب پرطرہ ہیں۔غرض عشرہ محرم الحرام کہ اگلی شریعتوں سے اس شریعت پاك تك نہایت بابرکت ومحل عبادت ٹھہراہواتھا،ان بیہودہ رسوم نے جاہلانہ اور فاسقانہ میلوں کا زمانہ کردیا پھر وبال ابتداع کاوہ جوش ہواکہ خیرات کوبھی بطور خیرات نہ رکھا،ریاء وتفاخر علانیہ ہوتاہے پھروہ بھی یہ نہیں کہ سیدھی طرح محتاجوں کودیں بلکہ چھتوں پربیٹھ کر پھینکیں گے روٹیاں زمین پر گر رہی ہیں رزق الہی کی بے ادبی ہوتی ہے پیسے ریتے میں گر کر غائب ہوتے ہیں،مال کی اضاعت ہورہی ہے،مگرنام توہوگیا کہ فلاں صاحب لنگرلٹارہے ہیں،اب بہارعشرہ کے پھول کھلے،تاشے باجے بجتے چلے،طرح طرح کے کھیلوں کی دھوم،بازاری عورتوں کاہرطرف ہجوم،شہوانی میلوں کی پوری رسوم،جشن یہ کچھ اور اس کے ساتھ خیال وہ کچھ کہ گویایہ ساختہ تصویریں بعینہا حضرات شہداء رضوان اﷲ

عــــــہ: ہمارا رسالہ شفاء الوالہ فی صور الحبیب ومزارہ ونعالہ دیکھئے صلی اﷲ تعالٰی علی الحبیب وآلہٖ وبارك وسلم ۱۲منہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن