دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مسئلہ ۲۰۶: ازریاست راجگڑھ بیادرہ،ایجنسی بھوپال،سنٹرل انڈیا،مسئولہ محمداسمٰعیل سوار رسالہ باڈی گارڈ ۱۵محرم الحرام ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ محرم میں تعزیہ بنانا اور اس سے منتیں مرادیں مانگنی،عَلَم اٹھانے،مہندی چڑھانا، بچوں کو سبزکپڑے پہنانے او ر ان کے گلوں میں ڈوریاں باندھ کر ان کو حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کافقیربنانا،دس روز تك سوگواررہنا،اور اس کے بعد سوئم اور دسواں چالیسواں کرنا،ایسے مرثیوں کاپڑھنا جس میں اہلبیت کے سرپیٹنے اور بین کرنے،خلاف شرع امورکاذکرہے،اور یہ کہ ان مراسم کی ادائیگی کوحب اہلبیت سمجھنا عام طورسے ہمراہیان یزید کو لعین مردود کافرکہنا حضرت امیرمعاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کوبراکہنا اور اس کو مقتضائے حب علی رضی ا ﷲ تعالٰی عنہ سمجھنا،حضرت امام حسن وحسین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو جملہ انبیاء سے بھی رتبہ میں بڑھ کرسمجھنا بایں خیال کہ حضرات صوفیہ کرام نے بھی ایساہی سمجھاہے اور ایساسمجھنے کو عین ایمان کہنا کیساہے؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

حضرات امامین رضی اﷲ تعالٰی عنہما خواہ کسی غیرنبی کوکسی نبی سے افضل کہنا کفرہے۔حضرت امیرمعاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ یا کسی صحابی کوبراکہنا رفض ہے۔ہمراہیان یزید یعنی جو ان مظالم ملعونہ میں اس کے ممدومعاون تھے ضرور خبیث ومردودتھے،اور کافروملعون کہنے میں اختلاف ہے،ہمارے امام کامذہب سکوت ہے،اور جو کہے وہ بھی موردالزام نہیں کہ یہ بھی امام احمد وغیرہ بعض ائمہ اہلسنت کامذہب ہے،سوم،دسواں،چالیسواں ایصال ثواب ہیں اور یہ تخصیصات عرفیہ ہیں اور ایصال ثواب مستحب، باقی مراسم کہ سوال میں مذکورہوئے سب ممنوع وناجائزہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۰۷ تا ۲۱۹: ازسنبھل ضلع مرادآباد محلہ کھگرسرائے متصل زیارت حبیب اﷲ شاہ مسئولہ محمد فاروق حسین صاحب  ۱۹ محرم الحرام ۱۳۳۹ ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین جزاہم اﷲ تعالٰی خیرالجزاعن المسلمین ان مسائل میں کہ:

(۱)حضرت قاسم بن حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کانکاح جناب کبرٰی بنت حسین علیہ السلام سے بروزعاشورہ بمقام کربلاہواتھا یانہیں اور روایات صحیح سے ثابت ہے یانہیں،نزدیك اہلسنت وجماعت کے؟

(۲)تعزیہ داری کس وقت سے جاری ہے؟

(۳)تعزیہ داری مروجہ،شب شہادت کور وشنی وغیرہ کرنا،بروزعاشورہ تعزیہ کودفن کرنا،


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن