دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وَالْعُدْوٰنِ ۪ "[1]

معاملات میں ایك دوسرے کی مدد نہ کیاکرو(ت)

طریقہ مذکورہ ضرور فسق واتباع روافض اور تعزیہ کوجائزسمجھنا فسق عقیدہ مگر انکارضروریات دین نہیں کہ کافر ہو نہ اس سے حنفیت زائل ہوکہ گناہ مزیل حنفیت ہو تو سوااجلہ اکابراولیاء کے کوئی حنفی نہ ہوسکے معتزلہ اصولًا بددین تھے اور فروعًا حنفی،جوقول باطل دوسرے کوکہاجائے اس کاوبال قائل پرآتاہے بعینہٖ وہی قول پلٹنا مطلق نہیں کسی کوناحق گدھاکہنے سے قائل گدھانہ ہو جائے گا،یوہیں کسی مسلمان سنی کو یزیدکہنے والا یزیدنہ ہوجائے گا بلکہ اس میں روافض کاپیرو۔اس کے پیچھے نمازمکروہ تحریمی ہے ز اور اس سے بیعت ممنوع وناقابل ابقا۔حاضرین میں ہرایك پراپناگناہ ہے اوربانی دواعی پر اُن سب کے برابر۔لاینقص من اوزارھم شیئ[2] (اور ان کے گناہوں میں سے کچھ کمی نہ ہوگی۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۰۴:            ازحبیب والا ضلع بجنور تحصیل دھامپور مرسلہ منظوراحمد صاحب                     ۱۱شوال ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تعزیہ بنانے اور ان پرملیدے چڑھانے اور ایسی مجلسیں کرناکہ جس میں اہلبیت کی فضیحت اوررسوائی ہو اور نتیجہ یہ ہوکہ ان کو سجدے کئے جائیں اورمنتیں ان سے مانگی جائیں،یہ فعل یا اس فعل میں شرکت کرنے والے کیسے ہیں جائزہیں یاناجائز؟ حالانکہ مسئلہ اصول کاہے کہ فعل مستحب جب کسی لوازم کی وجہ سے وہ اپنے درجہ کو چھوڑ کر واجب یافرضیت میں آجائے تو اس وقت اس کاترك مستحب ہے توا ب بنابراصول کہ یہ مسائل مذکورہ بالاجائزہیں یانہیں نقصان ہے؟ مدلّل تحریر کیجئے۔

الجواب:

تعزیہ ناجائزہے اور ایسی مجلس جس میں معاذاﷲ توہین اہلبیت کرام ہو قطعًا حرام اور ان میں شرکت ناجائزوحرام۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۰۵:             سلطان الاسلام احمدصاحب اجمیرشریف

تعزیہ بناکے نکالنا،اس کے ساتھ ڈھول نقارے بجانا،قبر کی صورت بناکر جنازہ کی طرح نکالنا،اس پرپھول وغیرہ چڑھانا جائزہے یانہیں؟ فقط

الجواب:

یہ سب باتیں ناجائزہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم


 

 



[1] القرآن الکریم ۵/ ۲

[2] صحیح مسلم کتاب العلم باب من سن سنۃ حسنۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن