دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

بنانے والامتبع امام اعظم رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ ہے یانہیں او ر اس کایہ دعوٰی کہ میں حنفی ہوں جس سے عوام بھی تعزیہ بنانے کی طرف راغب ہوتے ہیں یہ دھوکادینا ہے یانہیں اور باعث گمراہی ہے یانہیں؟

(۵)ایسے شخص کواگرحنفی لوگ اپناپیشواوپیربنائیں توجائزہے یاحرام،اور مریدین پرفسخ بیعت واجب ہے یانہیں اور ایسے شخص کی اقتدافی الصلوٰۃ جائزہے یامکروہ بکراہت تنزیہی یاتحریمی یاحرام؟

(۶)منکرین تعزیہ کویزیدیابددین کہنا کیساہے اگرمنکرین محل اس طعن وتشنیع کے نہیں ہیں تویہ قول خود قائلین کی طرف رجوع کرتاہے یانہیں یعنی اس کاوبال وگناہ قائلین پرکتناہوگا اور حدیث شریف کے اس قاعدے کے تحت میں داخل ہوں گے یانہیں کہ اگر کسی کوکافر کہے اور وہ فی الحقیقت ایسانہیں تو قائل خود کافرہوتاہے۔

(۷)بانی تعزیہ چونکہ عام مسلمانوں کے حضوری کاباعث ہوتاہے پس برتقدیر حرام وبدعت حاضرین وبانی دونوں گناہ میں مساوی ہیں یااکمل وانقص ہیں۔

الجواب:

تعزیہ جس طرح رائج ہے نہ ایك بدعت مجمع بدعات ہے نہ وہ روضہ مبارك کانقشہ ہے اور ہوتو ماتم اور سینہ کوبی اورتاشے باجوں کے گشت اورخاك میں دبانا یہ کیا روضہ مبارك کی شان ہے اور پریوں اور براق کی تصویریں بھی شاید روضہ مبارکہ میں ہوں گی امام عالی مقام کی طر ف اپنی ہو سات مخترعہ کی نسبت امام رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی توہین ہے کیاتوہین امام قابل تعظیم ہے۔کعبہ معظمہ میں زمانہ جاہلیت میں مشرکین نے سیدنا ابراہیم وسیدنا اسمٰعیل علیہما الصلوٰۃ والسلام کی تصویریں بنائیں اور ہاتھ میں پانسے دئے تھے جن پر لعنت فرمائی اور ان تصویروں کومحوفرمادیا یہ توانبیائے عظام کی طرف نسبت تھی کیا اس سے وہ ملعون پانسے معظم ہوگئے یاتصویریں قابل ابقا۔اور اسے ضروری کہنا تو اور سخت ترافترائے اخبث ہے وہ بھی کس پر شرع مطہر پر،

 قُلْ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَایُفْلِحُوۡنَ﴿ؕ۶۹﴾ [1]

بے شك جواﷲ تعالٰی کے ذمے جھوٹ لگاتے ہیں وہ کبھی کامیاب اوربامرادنہ ہوں گے۔(ت)

اور اس کے منکر کو یزیدکہنا رفض پلید ہے تعزیہ میں کسی قسم کی امدادجائزنہیں۔

قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:گناہ اور زیادتی کے 

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۰/ ۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن