30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وسلم عن المراثی[1]۔ |
مرثیوں سے منع فرمایا۔ |
اور اس کے سبب صدقہ خیرات ہوناجھوٹا عذرہے اﷲ کے بندے کہ تعزیہ وغیرہابدعات کوحرام جانتے ہیں نیازوخیرات کرتے ہیں ربیع الاول شریف میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نیازیں ہوتی ہیں ربیع الآخر شریف میں حضورسیدناغوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نیازیں ہوتی ہیں ان میں کون سا تعزیہ ہوتاہے اور بفرض غلط اگرتعزیہ ہی باعث خیرات ہو تو خیرات ایك مستحب چیزہے اور بدعات حرام،مستحب کے لئے حرام حلا ل نہیں ہوسکتا،عجب ان سے کہ مستحب نہ کریں گے جب تك حرام اس کی یاد نہ دلائے،پھری گدکا ایك مباح بات ہے،مباح کے لئے حرام کیونکر حلال ہوسکتاہے غرض عذرات سب بیہودہ ہیں اور ان افعال کے مرتکب سب گنہگار اورانہیں مدددیناناجائزاور علم تعزیے تخت میں جوکچھ صرف ہوتاہے سب اسراف وحرام اور تعزیے کی نیاز لنگرکا لٹانا روٹیوں کازمین پرپھینکنا پاؤں کے نیچے آنا سب بیہودہ ہے ہاں نیاز کے طورپر سب بدعات سے بچ کر حضرات شہدائے کرام کی نیازکریں تو عین برکت وسعادت ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۹۷ تا ۲۰۳: ازلہرپور ضلع سیتاپور مدرسہ اسلامیہ مرسلہ محمدفیض اﷲ طالب العلم بنگالی ۶شعبان ۱۳۳۷ھ
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم۔نحمدہٗ ونصلی علٰی رسولہ الکریم
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید مدعی حنفیت کہتاہے کہ تعزیہ چونکہ نقشہ ہے سیدناحضرت امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے روضہ مقدسہ کا،اورمنسوب ہے سیدنا امام ہمام رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی طرف،لہٰذا اس کابنانا امرضروری ہے اور باعث ثواب وقابل تعظیم وذریعہ نجات ہمارے لئے ہے اور جوشخص ان کی تعظیم وبنانے کامخالف ہے وہ یزیدہے پس امور ذیل تحقیق طلب ہیں:
(۱)تعزیہ بناناجائزہے یابدعت اورحرام اور باعث ثواب وتعظیم ہے یاباعث عذاب نارجحیم ہے۔
(۲)اس کے بنانے میں کسی قسم کی امدادجائزہے یانہیں؟
(۳)اس کابنانے والافاسق مشابہ اہل تشیع ہے یانہیں اوربرتقدیر حرام وبدعت اس کاجائز سمجھنے والا کافرہے یااشدفاسق؟
(۴)مذہب امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ میں بھی اس کاثبوت ہے یانہیں برتقدیرثانی اس کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع