دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

روضے تھے اُترواکر رکھ کر شاہ اپنا خیال پوراکرلیتاتھا اور چونکہ یہ امربھی حکم خداونیز کسی حدیث نبوی سے ثابت نہیں ہے اس لئے وہ کیاحکم رکھتاہے اور جبکہ محرم کوجاہل لوگ سجدہ کرتے ہیں اورمنتیں لوگ تازیوں پرازقسم اناج پکاہوایاشیرینی چڑھاتے ہیں فاتحہ دیتے ہیں تازیہ کے ساتھ باجہ ہوتاہے اور مرثیہ انیس وغیرہ کے جو سنی نہیں ہیں ان کی تصنیف کے جواصل واقع کے برخلاف طویل ہیں وہ سُرراگنی اور کئی آواز سے ڈھپ سے پڑھتے ہیں بازارگلی کوچوں میں آل عبا کی عورتوں کی حالت وہ بیان کرتے ہیں معاذاﷲ تازیوں پرروٹی پکواکر رکھتے ہیں کربلا ایك مخصوص جگہ مقرر کرکے وہاں روٹی بانٹتے ہیں اکثر یہاں بھی آگے پیچھے کی بحث میں لڑائیاں ہوجاتی ہیں عورتیں اکثرمسلمانوں کی بلاپردہ تازیوں پرجاتی ہیں تازیوں کاسوم چہلم کرتے ہیں فاتحہ دلاتے ہیں معذرات گروہ تازیہ داری یہ ہیں ہمیشہ سے یہی رسم جاری ہے ناتعلیم یافتہ کہتے ہیں کہ ہم سجدہ نہیں کرتے محض یادگاری امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ وشہیدان وشب کربلابناتے ہیں اور تازیہ کی وجہ سے صدقہ ہوتاہے تازیہ یادگاری کا باعث،بعض کہتے ہیں پھری گدکہ کھیلنے کاموقع ملتاہے،نتیجہ صدہاسال سے یہ نکل رہاہے کہ جابجالڑائی دنگہ فساد اس تازیہ کے بدولت ہوتے ہیں،امروہہ کاواقعہ قریب کاہے جس میں بہت سے مسلمان جیل خانہ گئے قتل بھی ہوا ہزاروں روپیہ مسلمانوں کا مقدمہ بازی میں خرچ ہو ابہت سے گھرویران ہوگئے۔پس گزارش عالمان ومفتیان شرع سے ہے کہ تازیہ بنانے والے، ہمدردی کرنے والے،باجہ بجانے والے،اس گروہ میں شامل ہونے والے،اس طریقہ متذکرہ بالا کہ بموجب صدقہ کے نام سے خرچ کرنے والے کس امر کے مستحق ہیں اور اس طریقہ سے خرچ کسی مد میں شمارہوتاہے یانہیں؟

الجواب:

تعزیہ جس طرح رائج ہے ضروربدعت شنیعہ ہے،جس قدربات سلطان تیمور نے کی کہ روضہ مبارك حضرت امام رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی صحیح نقل تسکین شوق کو رکھی وہ ایسی تھی جیسے روضہ منورہ وکعبہ معظمہ کے نقشے اس وقت تك اس قدرحرج میں نہ تھا اب بوجہ شیعی وشبیہ اس کی بھی اجازت نہیں،یہ جوباجے،تاشے،مرثیے،ماتم،برق پری کی تصویریں،تعزیے سے مرادیں مانگنا اس کی منتیں ماننا،اسے جھك جھك کر سلام کرنا،سجدہ کرنا وغیرہ وغیرہ بدعات کثیرہ اس میں ہوگئی ہیں اور اب اسی کانام تعزیہ داری ہے یہ ضرور حرام ہے دبیروانیس وغیرہ اکثرروافض کے مرثیے تبرا پرمشتمل ہوتے ہیں اگرچہ جاہل نہ سمجھیں اور نہ بھی ہوتوجھوٹی ساختہ روایتیں خلاف شرع کلمات اہل بیت طہارت کی معاذاﷲ نہایت ذلت کے ساتھ بیان اور سرے سے غم پروری کے مرثیے کس نے حلال کئے۔حدیث میں ہے:

نھٰی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن