30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۹۴: مسئولہ سیدمقبول عیسٰی میاں صاحب بریلی نو محلہ ۷صفر۱۳۳۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین بیچ اس امر کے کہ تعزیہ بنانا بدعت سیئہ ہے۔یاشرك وگناہ کبیرہ؟ بیّنواتوجروا (بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
تعزیہ بنانا شرك نہیں یہ وہابیہ کاخیال ہے،ہاں بدعت وگناہ ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۹۵: ازبدایوں اسلام نگر مرسلہ عزیز حسن کانسٹیبل ۲۴ربیع الاول ۱۳۳۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں،اگرکوئی شخص تعزیہ بنائے یا تعزیہ پرچڑھاوا چڑھائے یامرثیہ پڑھے یامرثیہ کی مجلس میں شریك ہو یاباجابجائے بجوائے یا اس میں شریك ہو یاشیرینی تقسیم کرے یاکھائے یاکھلائے یاتاریخ مقرر کرکے خیرات کرے،محرم کی ساتویں نویں دسویں تاریخ کو یہ باتیں مذہب اسلام میں جائز ہیں یانہیں؟ اگرجائز ہیں توکیاثبوت ہے ثبوت مع نام کتاب صفحہ وسطر اور قرآن وحدیث سے ہو اگرناجائز ہوتو بھی ثبوت مع صفحہ وسطر قرآن وحدیث سے تحریر فرمائیں۔
الجواب:
شیرینی تقسیم کرنا،کھاناکھلانا،فاتحہ دینا،نیازدلانا اگرچہ تعین تاریخ کے ساتھ ہو جبکہ اس تعین کو واجب شرعی نہ سمجھے یہ باتیں شریعت میں جائزہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلینفعہ[1]۔ |
جوکوئی تم میں سے اپنے بھائی کوفائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتاہے تو اسے اپنے بھائی کوفائدہ پہنچانا چاہئے۔(ت) |
امام بدرالدین محمود عینی نے بنایہ شرح ہدایہ میں خوبی ایصال ثواب پراجماع امت نقل فرمایا ہے اور فرمایا اہلسنت وجماعت کایہی مذہب ہے،باقی جوباتیں سوال میں ہیں تعزیہ اور باجا اور مرثیہ اور مرثیہ کی مجلسیں اور تعزیہ کاچڑھاوایہ سب ناجائزوبدعت و گناہ ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۹۶: ازموضع اومری کلاں ڈاکخانہ کانٹھ ضلع مرادآباد مرسلہ ظفراحسن صاحب ۶محرم الحرام ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اول محرم کاجاری ہونا شاہ تیمور کے وقت سے ہوا جب سنت وجماعت نہیں تھا وہاں کے روضوں کی تصویریں جومنسوب امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع