30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
تعزیہ داری ناجائزہے اور فتوٰی اس پرہے کہ امامت پراجرت لیناحلال ہے کما فی ردالمحتار وعامۃ الاسفار(جیسا کہ فتاوٰی شامی اور عام بڑی بڑی کتابوں میں مذکورہے۔ت)جس کے یہاں حلال وحرام دونوں طرح کی آمدنی ہے اس کاکھاناحرام نہیں ہوتا جب تك معلوم نہ ہوکہ یہ خاص کھاناحرام مال سے ہے۔ذخیرہ وفتاوٰی عالمگیریہ میں امام محمدرضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:
|
بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حراما بعینہٖ [1]۔ |
ہم اسی کو اختیارکرتے ہیں جب تك کسی معین چیز کے حرام ہونے کونہ جانیں۔(ت) |
یہ دوسری بات ہے کہ سودخور کے یہاں کھانااگرچہ حلال مال سے ہوچاہئے یانہ چاہئے مگرمطلقًا اس کے کھانے والے کو سود کھانے والا کہناشریعت پرافترأ ہے اور عام مسلمانوں کوایساکہنا اور زیادہ شیطانی لفظ ہے اس پرتوبہ فرض ہے اور مسلمانوں سے معافی مانگے،اگرنہ مانے اور اصرار کئے جائے تووہ فاسق ہے اس سے وہی برتاؤ چاہئے جوایك فاسق سے کرنے کاحکم ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من اٰذی مسلمًا فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ[2]۔ |
جس نے کسی مسلمان کو بلاوجہ شرعی ایذادی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذادی اس نے اﷲ عزوجل کو ایذادی۔ |
اس نے اتنے مسلمانوں کو ایذادی بےشك وہ ظالم ہوا اور ظالم کے پاس بیٹھنے کو قرآن عظیم میں منع فرمایا،قال اﷲتعالٰی:
|
" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ "[3] |
اگرتمہیں شیطان بھلادے توپھریاد آنے کے بعد ظالموں کے پاس نہ بیٹھو(ت) |
یہ سولہ چراغوں کی عیدکیسی ہوتی ہے اس میں کیاکیاجاتاہے کیانیت ہوتی ہے ہمارے دیار میں یہ بالکل نہیں اس کاحال کبھی سننے میں نہیں آیا تفصیل ہونے پرجواب ہوسکتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع