دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

بیان کئے جائیں اور غم پروری نہ ہو مستحسن ہے اور مرثیے حرام خصوصًا رافضیوں کے کہ تبرائے ملعونہ سے کمترخالی ہوتے ہیں اہلسنت کو ایسی مجالس میں شرکت حرام ہے۔

(۴)نہ یہ شادی ثابت نہ یہ مہندی سوا اختراع اخترائی کے کوئی چیز۔نہ یہ غلط بیانی حد خاص توہین تك بالغ۔

(۵)عاشورہ کامیلہ لغو ولہو وممنوع ہے۔یوہیں تعزیوں کادفن جس طورپرہوتاہے نیت باطلہ پرمبنی اور تعظیم بدعت ہے اور تعزیہ پرفاتحہ جہل وحمق وبے معنٰی ہے۔مجلسوں اور میلوں کاحال اوپر گزرا،نیز ایصال ثواب کاجواب کہ ہرروز محمود ہے جبکہ بروجہ جائزہو۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۹۲:                              ازمرادآباد بازار سنبھل مرسلہ اﷲ بخش صاحب

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے تعزیہ پرجاکر یہ منت مانی کہ میں یہاں سے ایك خرمالئے جاتاہوں درصورت کام پورا ہونے کے سال آئندہ میں نقرئی خرما تیارکراکر چڑھاؤں گا۔بیّنواتوجروا۔

الجواب:

یہ نذر محض باطل وناجائز ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۹۳: ازملك برار مقام نیریبر سوئنیتھ محلہ داروہ ضلع ایوت محل محمدزماں عرف شیخ جھو     چہار شنبہ بتاریخ ۱۲ ذوالقعدہ ۱۳۳۳ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص تعزیہ داری کوجائز کہتاہے اگرکوئی انکارکرتاہے توسخت کلامی سے پیش آتاہے چنانچہ پیش امام مسجد نیز واقع تعلقہ دار وہ ضلع ایوت محل ملك برار نے جب انکارکرکے کہا کہ تعزیہ داری سخت منع ہے تواس نے کہا کہ تم خلاف کہتے ہو اور تمہاری امامت جائز نہیں ہے تم سورکھاتے اور حرام کھاتے ہو۔اس پرتمام بستی کے مسلمانوں نے جمع ہوکر اس سے پوچھا توتمام مسلمانوں کوکہا کہ تم سب سورکھاتے ہو۔اور کہا کہ اجرت پرامامت جائزنہیں۔اب سوال یہ ہے کہ ایسے شخص کاقول کہاں تك صحیح ہے؟ کیاتعزیہ داری درست ہے اور اجرت پر امامت جائزنہیں؟اور جو تمام مسلمانوں کوسورکھانے والا بولے تو وہ گنہگار ہے فاسق ہے یانہیں اسے توبہ کرناچاہئے یانہیں؟ مسلمانوں کو ایسے شخص سے برتاؤ کیارکھناچاہئے؟ ایك مسلمان کی آمدنی کھیتی وتجارت سے بھی ہے اور سود سے بھی ہے ایسے شخص کے یہاں کھاناکھانا درست ہے یانہیں؟ اگر کسی مسلمان نے اس کے یہاں کھاناکھایا تو اس کو سود کھانے والا کہیں گے یاایساکہنا اس کوجائزہے یا نہیں؟ شاہ مدار کے مہینہ سولہ چراغوں کی عید کرنا کتب فقہ سے جائزہے یانہیں؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن