30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
تعزیہ رائجہ ناجائز وبدعت ہے اور اس کابناناگناہ ومعصیت اور اس پرشیرینی وغیرہ چڑھانا محض جہالت اور اس کی تعظیم بدعت و جہالت۔اور جوتعزیہ کوناجائزکہے اس بناپر اسے کافر یامرتد کہنااشدعظیم گناہ کبیرہ ہے،کہنے والے کوتجدیداسلام ونکاح چاہئے، یوہیں اس وجہ سے اس کے پیچھے نمازنہ پڑھنا مردودوباطل ہے البتہ اگر کسی وہابی کوکافرمرتد کہا تومضائقہ نہیں،اوروہابی کے پیچھے نمازبیشك ناجائزہے،جوتعزیہ داری میں غلو رکھے یا اس سے معروف ہو اگرچہ غلو نہ رکھے اس کے پیچھے بھی نمازنہ چاہئے مگر پڑھیں توہوجائے گی،ہاں اسے امام بنانا منع ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ۱۸۷ تا ۱۹۱: مرسلہ جناب مولوی محمدابوذر ازسنبھل ضلع مرادآباد محلہ دیباسرائے
کیافرماتے ہیں علمائے اہل سنت وجماعت رحمہم اﷲ وکرمہم اﷲ تعالٰی مسائل ذیل میں:
(۱)ایصال ثواب برروح سیدناامام حسین علیہ السلام بروزعاشورہ جائزہے یانہیں؟
(۲)تعزیہ بنانا اور مہندی نکالنا اور شب عاشورہ کوروشنی کرنا جائز ہے یانہیں؟
(۳)مجلس ذکرشہادت قائم کرنا اور اس میں مرزادبیر اور انیس وغیرہ روافض کے کلام پڑھنا بطور سوزخوانی یاتحت اللفظ جائز ہے یانہیں اور اہل سنت کو ایسی مجالس میں شریك ہونا مکروہ ہے یاحرام یاجائزہے؟
(۴)حضرت قاسم کی شادی کامیدان کربلامیں ہونا جس بناپرمہندی نکالی جاتی ہے اہلسنت کے نزدیك ثابت ہے یانہیں؟ در صورت عدم ثبوت اس واقعہ میں حضرت امام حسن علیہ السلام کی صاحبزادی کی نسبت حضرت قاسم کی طرف کرنا خاندان نبوت کے ساتھ بے ادبی ہے یانہیں؟
(۵)روزعاشورہ کومیلہ قائم کرنااور تعزیوں کودفن کرنا اور ان پرفاتحہ پڑھنی جائزہے یانہیں؟ اور بارھویں اور بیسویں محرم اور بیسویں صفر کو تیجااور دسواں اور چالیسواں اور مجلسیں قائم کرنا اور میلہ لگاناجائزہے یانہیں؟
الجواب:
(۱)روح پرفتوح ریحانہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سیدنا امام حسین رضی اﷲتعالٰی عنہ کو ایصال ثواب بروجہ صواب عاشورہ اور ہرروزمستحب ومستحسن ہے۔
(۲)تعزیہ مہندی روشنی مذکور سب بدعت وناجائزہے۔
(۳)نفس ذکر شریف کی مجلس جس میں ان کے فضائل ومناقب واحادیث وروایات صحیحہ ومعتبرہ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع