30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرے اور آجکل کہ جاڑے کاموسم ہے شربت کی جگہ چائے ہوناچاہئے۔محرم وغیرہ ہروقت ہرزمانہ میں تمام انبیاء واولیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کی نیاز اورہرمسلمان کی فاتحہ جائزہے اگرچہ خاص عشرہ کے دن ہو۔بکرغلط کہتاہے اور شریعت مطہرہ پرافتراء کرتاے،جوکام ناجائزہے اسے تماشے کے طورپردیکھنے جانا بھی گناہ ہے۔عشرہ محرم کے روزے بہت ثواب نہایت افضل ہے۔ حدیثوں میں ان کی فضیلت ارشاد ہوئی ہے خصوصًا دسویں محرم کاروزہ کہ سال بھر کے روزوں کے برابر ثواب ہے اور ایك سال کے گناہوں کی معافی ہے۔زیدجھوٹا ہے اور شرع شریف پرافتراء کرتا ہے کہ ان روزوں کو حرام بتاتاہے۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۸۵: ازبدایوں محلہ جالندھری مسئولہ محمدادریس خاں صاحب ۲۸محرم الحرام ۱۳۳۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بنا برشوکت ودبدبہ اسلام تعزیہ بنانا اور نکالنا وعَلَم وبیرق اور مہندی وغیرہ نکالنا جائزہے یانہیں؟ نیز تعزیہ کوحاجت رواسمجھنا یایہ کہنا کہ تعزیہ ہماری منت کاہے اگربندکریں نہ بنائیں توہمارا نقصان اولادومال ہوگا،کیسا ہے؟ تعزیہ دار یا تعزیہ پرست کے ہاتھ کاذبیحہ کھانا درست ہے یانہیں؟
الجواب:
عَلَم،تعزیہ،بیرق،مہندی جس طرح رائج ہیں بدعت ہیں اور بدعت سے شوکت اسلام نہیں ہوتی تعزیہ کو حاجت روا یعنی ذریعہ حاجت رواسمجھنا جہالت پرجہالت ہے اور اسے منت جاننا اور حماقت،اور نہ کرنے کو باعث نقصان خیال کرنا زنانہ وہم ہے مسلمان کو ایسی حرکات وخیال سے باز آناچاہئے بایں ہمہ تعزیہ دار مسلمان ہے اور اس کے ہاتھ کاذبیحہ ضرورحلال ہے کوئی جاہل ساجاہل مسلمان بھی تعزیہ کو معبود نہیں جانتا،تعزیہ پرست کالفظ وہابیہ شرك پرست کی زیادتی ہے جس طرح تعظیم وتکریم مزارات طیبہ پرمسلمانوں کوقبرپرست کالقب دیتے ہیں،یہ سب اُن کاجہل وظلم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۸۶: ازسیتاپور محلہ قضیارہ مکان قاضی سیّدمحمد رضاصاحب ۷ربیع الآخر ۱۳۳۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تعزیہ بناناکیساہے؟ اور اس پرشیرینی وغیرہ چڑھاناکیساہے؟ اور بنانے والے اور تعظیم کرنے والے کاعندالشرع کیاحکم ہے؟ اور جوشخص تعزیہ کے ناجوازی کاقائل ہے اس کو کافر یامرتد کہنا اور کافرسمجھ کر اس کے پیچھے نمازنہ پڑھنا کیساہے؟ اور تعزیہ داری میں غلو کرنے والے کے پیچھے نمازپڑھناکیساہے؟ بیّنواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع