30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رافضی بڑے فخر سے اس روایت کونقل کرتاہے ایضًا تیرا اوردیگر چندعلمائے بریلی کافتوٰی تیارہوا ہے کہ آیت تطہیر کے تحت میں ازواج مطہرات داخل نہیں،اس فتوٰی کی نقل اس رافضی کے پاس دیکھنے میں آئی ہے فقط،اب فرمائیے اس سے بڑھ کر اور کیاثبوت درکار،جب زندوں کے ساتھ یہ برتاؤ ہے تواحیائے عالم برزخ کی نسبت جوہوکم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۸۴: امیرعلی سرنیا ضلع بریلی ۱۱محرم ۱۳۳۱ھ
کیافرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جواشخاص سنت جماعت ہوں وہ منت تعزیہ وعَلَم ومہندی کی مانتے ہیں ان کواصل تعزیہ دارکے تعزیہ پر لے جاکر چڑھاتے ہیں اور شیرینی اور کھانا ہرقسم کالیجاکروہاں فاتحہ دیتے ہیں اور اس کوبطورتبرك کے تقسیم کرتے ہیں اور گھر سے لیجاتے وقت چارچارقدم پرمرثیہ بآواز بلند پڑھتے ہیں اور ڈھول تاشے مجیرے وغیرہ کی آواز بلندہوتی ہے اوراکثرچھاتی کوٹتے ہیں اس کوماتم قراردیتے ہیں،اکثرعورات کودیکھاہے کہ سات ونوتاریخ کی شام سے اور دس کی فجر سے گشت کرتی ہیں عَلَم ومہندی وتعزیہ اور آدمیوں وغیرہ کانظارہ کرتی ہیں اور اکثر عشرہ کو صبح سے شام تك جس کو کربلا شریف قراردیا ہے ہرایك تماشے دیکھتے ہیں اکثرلوگ اور عورات تعزیہ کودفن کرکے روٹی اور شیرنی قبرپررکھ کرماتم کرتے اور پھرفاتحہ دیتے ہیں،دیگر زیدسنت جماعت ہوکر تعزیہ پرجاکر ذکرشہادت یعنی جس کو مجلس قراردیتے ہیں شوق سے جاکر پڑھتے ہیں مرثیہ بھی،دیگرایك گاؤں سے دوسرے گاؤں میں یاایك محلہ سے دوسرے محلہ میں تخت یاعَلَم وغیرہ جائے عمرودیکھنے نہ جائے اور شرکت تربت دے،دیگربکرکہتاہے کہ ان یوم میں فاتحہ سوائے امام حسین علیہ السلام کے اور کسی پیغمبر اوراولیاء کرام کی نہیں ہوگی۔دیگرزیدکہتاہے کہ تخت اورتعزیہ وغیرہ کا کام اور خوشنمائی دیکھنے جائے توکوئی نقصان نہیں ہے۔دیگرزیدکہتاہے کہ دس یوم روزہ رکھنا حرام ہے کیونکہ یزید کی ماں نے بغرض لڑائی جیت کے رکھی تھی۔ان سب سوالوں کا شرع میں کیا حکم ہے؟
الجواب:
عَلَم،تعزیے،مہندی،ان کی منت،گشت،چڑھاوا،ڈھول،تاشے،مجیرے،مرثیے،ماتم،مصنوعی کربلا کوجانا،عورتوں کاتعزیے دیکھنے کونکلنا،یہ سب باتیں حرام وگناہ وناجائز ومنع ہیں۔فاتحہ جائزہے روٹی شیرینی شربت جس چیز پر ہو،مگرتعزیہ پررکھ کریا اس کے سامنے ہوناجہالت ہے اور اس پرچڑھانے کے سبب تبرك سمجھنا حماقت ہے ہاں تعزیہ سے جداجوخالص سچی نیت سے حضرات شہدائے کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی نیازہو وہ ضرور تبرك ہے وہابی خبیث کہ اسے خبیث کہتاہے خود خبیث ہے۔تعزیہ داروں کے شربت میں بھی شرکت نہ کرے کہ تعزیہ میں شرکت سمجھی جائے گی بلکہ الگ شربت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع